کھیرے کے فوائد تو آپ نے سب سے سنے ہوں گے مگر اعتدال کی حد کراس کرنے پر یہ کھیرے آپ کو سخت نقصان بھی پہنچا سکتے ہیں۔ جی ہاں! ماہرین صحت نے زیادہ کھیرے کھانے والوں کو خبردار کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے دل کے سرجن ڈاکٹر اسٹیون گیونڈری نے اپنی ایک حالیہ تحقیق میں اس بات کو بیان کیا ہے کہ کھیرے اور آلو، ٹماٹر یہ تین سبزیاں زیادہ کھانے سے فائدے کی بجائے آپ کی دماغی صحت کو سخت نقصان پہنچ سکتا ہے۔
اس ہونے والی نئی تحقیق کے مطابق ان تینوں سبزیوں میں ایک ایسا ہروٹین پایا جاتا ہے کہ جس کو اگر زیادہ استعمال کیا جائے گا تو انسان دماغ امراض جیسے ڈیمنشیا یا الزائمر وغیرہ کا شکار ہو سکتا لہذا احتیاط برتی جائے۔
تحقیق میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان تینوں سبزیوں کے زیادہ استعمال سے یاداشت بھی متاثر ہو سکتی ہے نیز کوئی دماغی مسئلہ یا دماغی توازن کے متاثر ہونے کا خطرہ پیدا ہو جاتا یے۔
تحقیقی رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ کھیرے آلو یا ٹماٹر میں موجود پروٹین جب ضرورت سے زیادہ انسانی جسم میں داخل ہو جاتی یے اس سے پھر انسان کے جسم کے دفاع نظام سمیت خون کے نظام میں تبدیلیاں واقع ہوتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی عالمی وباء کے دوران اگر ماہرین صحت آپ کو سبزیاں کھانے کا مشورہ دے رہے ہیں تو آپ توازن کی حد کو کبھی کراس مت کریں ورنہ فائدے کی بجائے نقصان کا اندیشہ ہے۔ تاہم اگر ان کا استعمال اعتدال کے دائرے میں رہتے ہوئے کیا جائے تو یہی سبزیاں قعت مدافعت بڑھانے کا سبب بھی بنتی ہیں۔
ماہرین صحت کے مطابق ان سبزیوں کا زیادہ استعمال سے زیادہ پروٹین ہیدا ہوتا یے جو خون کی شریانوں کو متاثر کر کے جسم کے کچھ حصوں کو مفلوج کر سکتا ہے۔
ماہرین اس حقیقت کو تسلیم کرتے ہیں کہ ان سبزیوں کا زیادہ استعمال بالخصوص گرمیوں میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کی خاطر کیا جاتا ہے تاہم ہر چیز میں اعتدال بہت لازمی ہے۔ کسی بھی چیز میں اعتدال کو چھوڑنا نقصان کا باعث بن سکتا یے۔