میٹا کی مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ ایک نئے فیچر پر کام کر رہی ہے جس کے بعد واٹس ایپ صارفین جان سکیں گے کہ حال ہی میں کون کون واٹس ایپ پر آن لائن تھا؟
اس فیچر کا مقصد ان نمبرز کو نمایاں کرکے صارفین کو مطلع کرنا ہے جو اس وقت آن لائن ہیں یا حال ہی میں آن لائن ہوئے تھے۔
میٹا صارفین کے تجربے اور سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے واٹس ایپ کے فیچرز کو مسلسل اپ ڈیٹ کر رہا ہے۔
اس سے صارفین کو اپنے ان دوستوں اور فیملی ممبرز کی لسٹ دیکھنے میں آسانی ہو گی جو آن لائن ہیں یا تھوڑی دیر پہلے ہی آن لائن تھے۔
آن لائن دوستوں سے آپ بروقت بات چیت کر سکیں گے اور میسج کر کے پوچھنا نہیں پڑے گا کہ آپ آن لائن ہیں یا نہیں؟
تاہم امید کی جا رہی ہے کہ اس فیچر کو آپ آف بھی کر سکیں گے۔ مطلب اگر چاہتے ہیں کہ آپ کے آن لائن ہونے کا کسی دوسرے کو علم نا ہو سکے تو آپ اس کو سیٹنگ سے آف کر سکتے ہیں۔ تاہم اگر آپ اپنا آن لائن ہونا دوسروں سے چھپائیں گے تو پھر آپ دوسروں کو بھی آن لائن نہیں دیکھ سکیں گے۔