ماہرین کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کورونا وائرس کی ویکسن بنانے کی دوڑ میں کورونا کا مرض مزید پھیل سکتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جس جس ممالک میں کورونا کی وباء پھیلی اور لوگ متاثر ہوئے ان ممالک نے کورونا ویکسن بنانے کی کوششیں شروع کر دی ہیں جبکہ اسی طرح کچھ ممالک نے یہ اعلان بھی کیا ہے کہ انہوں نے کورونا وائرس کی ویکسن بنا لی ہے جبکہ کچھ ممالک کے مطابق وہ کورونا کی ویکسن بنانے کے مرحلے میں ہیں۔
تاہم ایکسفورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کورونا وباء کی وائرس کی ویکسن بنانے کی دوڑ میں کورونا کی وباء مزید پھیل سکتی ہے۔ ماہرین کی جانب سے عالمی ادارہ صحت کو بھی متنبہ کیا گیا ہے کہ کورونا کی کوئی بھی غیر موثر دوا اچھے بھلے مریض کی طبیعت بھی خراب کر سکتی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے صدارتی انتخابات کی کمپین میں عوام سے وعدہ کیا ہے کہ انتخابات سے پہلے پہلے کورونا کی ویکسن بن جائے گی اور مارکیٹ میں بھی دستیاب ہو گی۔
کورونا وباء کی ویکسن متعلق ماہرین نے تنبیہ کی ہے اگر کوئی بھی ویکسن بغیر پراپر عمل کے مارکیٹ میں لائی جاتی ہے تو پھر بجائے فائدے کے نقصان ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ ویکسن کی ضرورت بہرحال موجود ہے جبکہ اس کے لئے درست اختیارات استعمال کر کے اس بات کا یقین کر لیا جائے کہ ویکسن واقعی کورونا روکنے کا سبب بنے گی یا ہھیلنے کی۔