امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ اب ترمپ سے کورونا وائرس کے پھیلنے کا کوئی خطرہ نہیں ہے جس کے بعد ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں پارٹی حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کورونا کے بعد پہلی دفعہ پھر عوام سے مخاطب ہوئے ہیں۔
کوویڈ 19 میں تشخیص ہونے کے بعد ٹرمپ کا یہ پہلا عوامی بیان تھا۔ ان کے معالج سیان کونلی نے ایک بیان میں کہا ،کہ ٹرمپ نے ہفتے کے روز ایک ٹیسٹ کیا جس سے یہ ظاہر ہوا کہ اب وہ دوسروں کے لئے کورونا پھیلانے سے متعلق خطرہ نہیں رہے ہیں۔
اپنی اس کورونا کے بعد پہلی عوامی تقریر میں ریپبلکن صدر تنہا کھڑے ہوئے اور ماسک بھی اتار دیا۔ ہفتے کی سہ پہر کو وائٹ ہاؤس کی بالکونی سے انہوں نے عوام سے گفتگو کی –
یاد رہے کہ ٹرمپ کو کوویڈ 19 کے علاج کے لئے 2 اکتوبر کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور پیر کو وائٹ ہاؤس واپس آئے تھے۔ ٹرمپ نے سینکڑوں بڑے پیمانے پر سیاہ فام اور لاطینی حامیوں کے بھری بھیڑ سے خطاب کیا۔ زیادہ تر نے ماسک پہنا ہوا تھا لیکن سماجی فاصلے کا خیال نہیں رکھا گیا تھا جبکہ ٹرمپ نے درخواست کی کہ 3 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں ووٹ حاصل کرنے میں مدد کریں۔
زرائع کے مطابق انتخابی مہم کے سلسلے میں ٹرمپ بالترتیب پیر ، منگل اور بدھ کے روز فلوریڈا ، پنسلوینیا اور آئیووا کا سفر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے مجمعے سے خطاب میں کہا کہ میں بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں۔ ٹرمپ نے اپنی تقریر میں جرائم سے لڑنے اور امریکی معیشت کو بڑھاوا دینے کے اپنے ریکارڈ متعلق عوام کو بتایا جبکہ مخالف پارٹی پر تنقید کی اور نعرے بازی بھی کی گئی۔