نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے لڑکیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ صرف کرکٹ کھیلنے کے بارے میں سوچتی نا رہیں بلکہ عملی طور پر کھیلنے کی کوشش کریں اور انجوائے کریں۔
تفصیلات کے مطابق ملالہ یوسفزئی نے نوجوان خواتین پر زور دیا کہ وہ خود کو پر اعتماد بنائیں۔ اسکائی اسپورٹس کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ خواتین کو ان کی صنف کی بنیاد پر کبھی بھی کھیل سے کھیلنے کی حوصلہ شکنی نہیں کی جانی چاہئے۔ ملالہ کہا کہ آج بھی ، جب ہم اس اسٹیڈیم میں خواتین کرکٹ کھلاڑیوں کو کھیلتے ہوئے دیکھتے ہیں ، تو وہ تمام لڑکیوں کو پیغام دیتی ہیں کہ وہ کھیلوں میں حصہ لے سکتی ہیں ، وہ کھلاڑی ہوسکتی ہیں ، وہ جس کھیل کو چاہیں کھیل سکتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس پہلے ہی متعدد خواتین کی مثال موجود ہے جو تاریخ اور کھیلوں کو تبدیل کررہی ہیں۔ ملالہ نے کہا کہ ہم خواتین کو خواب دیکھنے تک ہی محدود نہیں کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں | این اے 249 میں پیپلرز پارٹی کی جیت، دیگر جماعتوں کا انتخابی نتائج ماننے سے انکار
انہوں نے لڑکیوں کو حوصلہ افزائی کی کہ وہ کرکٹ کو آزمائیں اور عملی طور پر کھیلیں۔