کراچی سٹریٹ کرائم عروج پر
سٹیزن پولیس لائزن کمیٹی (سی پی ایل سی) نے آج پیر کو کراچی میں 2024 کے پہلے چار مہینوں میں ہونے والے اسٹریٹ کرائمز کی رپورٹ جاری کی ہے۔
سی پی ایل سی کے مرتب کردہ اعدادوشمار کے مطابق، ڈکیتی اور دیگر وارداتوں میں مزاحمت کرتے ہوئے 186 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جب کہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں | پی ٹی آئی نے پنجاب میں جلسوں کا شیڈول جاری کر دیا
کراچی سال 2024 میں کتنی موٹر سائیکل چوری ہوئیں؟
سال 2024 کے پہلے چار مہینوں کے دوران تقریباً 19,000 موٹر سائیکلیں چھین لی گئیں یا چوری کی گئی۔ جن میں سے صرف 1,069 برآمد ہوئیں۔
سی پی ایل سی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ مدت کے دوران 754 گاڑیاں بھی چھینی گئیں جب کہ 211 کو برآمد کیا گیا۔
سال 2024 کے پہلے چار مہینوں کے دوران 9,464 شہری اپنے موبائل فون سے محروم ہوئے جن میں سے صرف 161 بازیاب ہوئے۔