اپریل 18 2020: (جنرل رپورٹر) کراچی میں گھر سے باہر نکلنے پر مرد خواتین بچوں بوڑھوں سبھی کو ماسک پہننا لازم قرار دے دیا گیا
تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا وائرس سے پیدا صورتحال کے پیش نظر لاک ڈاؤن کا ستائیسواں دن ہے جبکہ کمشنر کراچی نے ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ اب گھر سے باہر نکلنے کے لئے شہریوں کے لئے ماسک پہننا لازم ہو گا- نیز مزید اطلاعات کے مطابق تندور اور بیکریاں بھی صبح آٹھ بجے کھولنے کی اجازت مل گئی ہے- کراچی میں موجود ریسٹورینٹس بھی ہوم ڈیلیوری کر سکیں گے
کمنشنر کراچی کے جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن میں کھانے پینے کی ضروری اشیاء جیسے دودھ دہی سبزی اور کریانہ وغیرہ کو بھی رات آٹھ بجے دکان کھولنے کی اجازت مل گئی جبکہ ہوم ڈلیوری کرنے والے ریسٹورینٹس کو صرف صبح پانچ سے شام آٹھ بجے تک کھولا جا سکے گا
نوٹیفیکیشن میں یہ بھی کہا گیا کہ مالکان ماسک, سینی ٹائزر اور صابن فراہم کرنے کے ذمہ دار ہوں گے- جبکہ شہر بھر میں موٹر سائیکل پر پابندی عائد رہے گی- کمشنر کراچی نے ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ اب گھر سے باہر نکلنے کے لئے شہریوں کے لئے ماسک پہننا لازم ہو گا
امید کی جا رہی ہے کہ آج کاروباری افراد کے لئے بھی محدود پیمانے پر کاروبار کھولنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا- تاہم اس معاملے میں ختمی فیصلہ آج وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اور انمجن تاجران کے درمیان باہمی مشاورت سے ہو گا