کراچی والوں کو آج انتہائی گرم موسم کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے خبردار کیا ہے کہ شہر میں پارہ 41 سینٹی تک پہنچنے کی توقع ہے۔
شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بدھ کو 39 سینٹی سے 41 سینٹی کے درمیان رہے گا۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا۔ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں گرم اور خشک موسم متوقع ہے۔ تاہم ، زیریں سندھ ، پوٹھوہار ریجن ، گلگت بلتستان ، کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
دریں اثنا ، کراچی میں نمی کی سطح 52 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں | ایف بی آر رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کے لئے لائسینس لازمی کر سکتا ہے
پی ایم ڈی کراچی کے ڈائریکٹر سردار سرفراز نے کہا کہ اس وقت مون سون کے دو نظام خطے میں موجود ہیں۔ تاہم ، کراچی میں دو نظاموں کے تحت بارشوں کی توقع نہیں ہے۔ کراچی کا موسم جمعرات تک گرم رہے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ 16 ستمبر سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔ پی ایم ڈی کراچی کے ڈائریکٹر نے کہا کہ 17 ستمبر کو خلیج بنگال میں مون سون کا ایک اور کم پریشر سسٹم تیار ہونے کی توقع ہے۔
اس سے قبل محکمہ موسمیات نے کراچی کے لیے ہیٹ ویو الرٹ جاری کیا تھا اور خبردار کیا تھا کہ 14 ستمبر تک شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔