مئی 07 2020: (جنرل رپورٹر) صوبہ سندھ کے شہر کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا, جھگڑے میں 12 افراد زخمی جبکہ بچے کی لاش میں برآمد کر لی گئی
تفصیلات کے مطابق جمشید کواٹر روڈ پر ملزمان کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس میں موٹر سائیکل سوار زخمی ہو گیا
پولیس زرائع کے مطابق ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے میں ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے- گرفتار ہونے والے ملزم کے دو ساتھی موقع پر کامیابی سے فرار ہو گئے جبکہ گرفتار ہونے والے زخمی ملزم سے اسلحہ اور موٹرسائیکل کو قبضے میں لے لیا گیا ہے
دوسری جانب کراچی کے علاقے قائد آباد میں بچوں کا آپس میں معمولی جھگڑا ہوا جس میں دیکھتے ہی دیکھتے بڑے بھی کود پڑے- پولیس زرائع کا کہنا ہے کہ لڑائی کی ابتداء بچوں سے ہوئی جس میں بڑوں کی شمولیت سے یہ معمولی لڑائی ڈنڈوں کے وار میں تبدیل ہو گئی- اس ہونے والی لڑائی کے نتیجے میں دونوں طرف کے 12 لوگ زخمی ہوئے جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر جھگڑا کرنے والے 10 ملزمان کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا ہے
مزید برآں یہ کہ کراچی ریسکو زرائع کے مطابق مومن آباد کے علاقے سے چھوٹے بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے- بچہ کی اس ملنے والی لاش کو عباسی شہید اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے جہاں سے قانونی کاروائی کا آغاز کیا جائے گا
یاد رہے کہ یہ تینوں افسوسناک وقعات شہر کراچی میں ایک ہی دن پیش آئے ہیں- جبکہ پچھلے دنوں لاہور میں مبینہ پولیس مقابلے کے نتیجے میں دو ملزمان مارے گئے جن پر کانسٹیبل کے قتل کا الزام تھا- ملزمان نے پولیس کانسٹیبل ساجد کو رائے ونڈ ناکے پر گولیاں ماری تھیں جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گئے