اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

کراچی میں سیلابی بارشیں، 23 افراد جاں بحق

عبدالرحمٰن وقار by عبدالرحمٰن وقار
اگست 28, 2020
in قومی نیوز
کراچی-کی-سیلابی-بارش

کراچی سمیت سندھ بھر میں کئی دنوں سے طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے بعد نظام زندگی معطل ہو کر رہ گیا ہے جبکہ بارش کی وجہ سے مختلف حادثات میں 23 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جن میں بجلی گرنے سے جاں بحق ہونے والے 7 افراد بھی شامل ہیں۔ 

مسلسل بارشوں کی وجہ شہر کا حلیہ بدل کر رہ گیا ہے ۔ شہر کراچی کے ساتوں انڈر پاس مکمل طور پر بند پڑے ہیں۔ کئی مقامات پر پانی کی روانی میں کنغینرز اور بسیں کاریں کھلونوں کی طرح بہہ چکی ہیں جبکہ مختلف ویلفئیر تنظیمیں امدادی کاروائیوں میں مشغول ہیں جن میں سیلانی ویلفئیر، ایدھی، دعوت اسلامی ویلفئیر اور دیگر تنظیمیں شامل ہیں۔ 

کچی آبادیاں تو ایک طرف، سرکاری عمارتوں میں بھی پانی داخل ہو گیا ہے۔ ملیر میں اسکول خالی کروانے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے جبکہ سندھ گورنمنٹ کی جانب سے بجلی کا  ایمرجنسی شٹ ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے گورنر سندھ سے کال پر بات کی اور لوگوں کی بھرپور مدد کرنے کی ہدایت کی ہے۔ 

وزیر اعلی مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ تباہی کی صورتحال کے باعث آج تمام ادارے بند رہیں گے۔ شہر بھر میں ہونے والی طوفانی بارشوں کی وجہ سے ہچھکے 24 گھنٹے میں 18 اموات ہو چکی ہیں۔ 

شہریوں کی جانب سے منزل پر پہنچنے کے لئے کشتیوں پر سفر شروع کر دیا گیا جبکہ زرائع کے مطابق کلفٹن میں دو تلوار اور تین تلوار ملانے والے انڈر پاس میں کشتیاں چلا دی گئی ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی کو ان مشکل حالات میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے پانی میں پھنسے لوگوں کو کھانا پہنچانے کی ہدایت کی جبکہ محفوظ مقامات پر جلد پہنچانے کے انتظام کی بھی ہدایت کی ۔ 

یہ بھی پڑھیں:  لگتا ہے اس دفعہ عمران خان کراچی متعلق سنجیدہ ہیں، بلاول بھٹو

ان بارشوں کی وجہ سے ڈیفینس، شارع فیصل، بلوچ کالونی، گلشن اقبال، ماڈل کالونی سمیت سینکڑوں کالونیوں کے گھروں میں پانی داخل اور نظام زندگی مفلوج ہو گیا۔ کئی مقامات پر گاڑیاں تیر کر پانی میں خراب ہونے لگیں۔ ایسے میں ضلعی انتظامیہ بھی بے بس نظر آ رہی ہے۔ 

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئی افراد کی پانی میں ڈوبی ہوئی لاش ملی جبکہ کئی افراد چھت گرنے سے جاں بحق اور زخمی ہوئے اس کے علاوہ بجلی گرنے سے بھی 7 اموات ہوئی ہیں۔

عبدالرحمٰن وقار

عبدالرحمٰن وقار

عبدالرحمٰن وقار ایک سینئر صحافی اور کالم نگار ہیں جو ملکی سیاست، معیشت اور عالمی تعلقات پر گہرے تبصرے اور تجزیے کرتے ہیں۔ وہ گزشتہ پندرہ سالوں سے پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

فضائی آلودگی کی نگرانی کے لیے پاکستان کا پہلا اے آئی “ایکو بوٹ” متعارف]

فضائی آلودگی کی نگرانی کے لیے پاکستان کا پہلا اے آئی “ایکو بوٹ” متعارف

اکتوبر 10, 2025
ایچ ای سی کا امریکی یونیورسٹیوں میں مکمل فنڈڈ پی ایچ ڈی اسکالرشپس کا اعلان

ایچ ای سی کا امریکی یونیورسٹیوں میں مکمل فنڈڈ پی ایچ ڈی اسکالرشپس کا اعلان

اکتوبر 9, 2025
نسک عمرہ لکی ڈرا 2025 مفت عمرہ پیکیج جیتنے کا سنہری موقع

نسک عمرہ لکی ڈرا 2025 :  مفت عمرہ پیکیج جیتنے کا سنہری موقع

اکتوبر 9, 2025
خیبر پختونخوا کے نئے نامزد وزیرِاعلیٰ سہیل آفریدی کون ہیں؟

خیبر پختونخوا کے نئے نامزد وزیرِاعلیٰ سہیل آفریدی کون ہیں؟

اکتوبر 8, 2025
چار سب سے کامیاب پاکستانی خواتین باؤلرز جو ورلڈ کپ کی تاریخ میں نمایاں ہیں (1)

چار سب سے کامیاب پاکستانی خواتین باؤلرز جو ورلڈ کپ کی تاریخ میں نمایاں ہیں

اکتوبر 8, 2025
ایف بی آئی ایس ای 2026 سے ایس ایس سی اور ایچ ایس سی امتحانات کے لیے نئی 10 پوائنٹ گریڈنگ سسٹم متعارف

ایف بی آئی ایس ای 2026 سے ایس ایس سی اور ایچ ایس سی امتحانات کے لیے نئی 10 پوائنٹ گریڈنگ سسٹم متعارف

اکتوبر 8, 2025

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

فضائی آلودگی کی نگرانی کے لیے پاکستان کا پہلا اے آئی “ایکو بوٹ” متعارف]

فضائی آلودگی کی نگرانی کے لیے پاکستان کا پہلا اے آئی “ایکو بوٹ” متعارف

اکتوبر 10, 2025
ایچ ای سی کا امریکی یونیورسٹیوں میں مکمل فنڈڈ پی ایچ ڈی اسکالرشپس کا اعلان

ایچ ای سی کا امریکی یونیورسٹیوں میں مکمل فنڈڈ پی ایچ ڈی اسکالرشپس کا اعلان

اکتوبر 9, 2025
نسک عمرہ لکی ڈرا 2025 مفت عمرہ پیکیج جیتنے کا سنہری موقع

نسک عمرہ لکی ڈرا 2025 :  مفت عمرہ پیکیج جیتنے کا سنہری موقع

اکتوبر 9, 2025

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔