رپورٹ کے مطابق، کراچی پولیس نے ہفتہ کی صبح کراچی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم این اے عالمگیر خان کے گھر پر چھاپہ مارا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس 10 سے 15 موبائلز پر ایم این اے عالمگیر خان کے گھر پہنچی اور اہل خانہ سے تفتیش کی جبکہ کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔
پولیس کی کارروائی کے بعد پی ٹی آئی رہنما گلشن اقبال تھانے پہنچ گئے اور چھاپے کے خلاف درخواست جمع کرادی۔
سابق وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے پولیس چھاپے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ پولیس پیپلز پارٹی کا عسکری ونگ بن چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں | حنیف عباسی کو معاون خصوصی وزیر اعظم کے طور پر کام کرنے سے روک دیا گیا
انہوں نے کہا کہ پولیس نے آدھی رات کو عوامی نمائندے کی رہائش گاہ میں گھس کر ‘چار دیواری کا تقدس’ پامال کیا۔ پی ٹی آئی رہنما نے خبردار کیا کہ سندھ حکومت کا جلد احتساب کیا جائے گا۔
"امپورٹڈ” حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر پولیس مجرموں کو گرفتار کرنا چاہتی ہے تو وزیر اعلیٰ ہاؤس کا محاصرہ کرے۔
شہر میں جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح کا ذکر کرتے ہوئے سابق وزیر نے کہا کہ سندھ پولیس بندرگاہی شہر میں ڈاکوؤں اور اسٹریٹ کرمنلز کو پکڑنے میں ناکام رہی ہے اور دوسری طرف فورس معزز شہریوں کو ہراساں کر رہی ہے۔