بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی نے جمعہ (12 اگست) کو ہونے والے امتحانی پرچے ملتوی کر دیے ہیں۔
بورڈ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق آرٹس ریگولر اور پرائیویٹ کے پیپرز، خصوصی امیدواروں کے پیپرز اور پریکٹیکلز کو پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) کی جانب سے جاری بارش کی پیش گوئی کے مطابق ملتوی کر دیا گیا۔
ملتوی ہونے والے پرچے اب 23 اگست کو متعلقہ امتحانی مراکز میں لیے جائیں گے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا کہ مون سون کا جاری سپیل 14 اگست تک جاری رہنے کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں | وزیرستان: خودکش حملہ میں چار فوجی شہید، آئی ایس پی آر
یہ بھی پڑھیں | مفتاح اسماعیل نے کراچی عورت کی مہنگائی پر ویڈیو کا جواب دے دیا
موسمی عہدیدار
ایک موسمی عہدیدار نے بتایا کہ بارش لانے والا مانسون کا نظام وسطی ہندوستان اور گجرات میں موجود ہے کیونکہ کم دباؤ اپنی شدت کے ساتھ برقرار ہے۔
سرفراز نے کہا کہ مون سون کا نظام 12 اور 13 اگست کو مزید تیز ہو جائے گا اور شدید بارشیں ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بارش کا یہ سلسلہ 14 اگست کی دوپہر تک جاری رہنے کی توقع ہے۔
بندرگاہی شہر کے کچھ حصوں میں آج سہ پہر درمیانی سے بھاری بارش ہوئی۔ میمن گوٹھ، لانڈھی، ملیر، گلستان جوہر، شاہ فیصل کالونی، ماڈل کالونی، کورنگی، ایئرپورٹ، سپر ہائی وے، کلفٹن، صفوراں چورنگی، گلزار ہجری، سائٹ ایریا، نارتھ کراچی اور دیگر علاقوں میں بارش ہوئی۔