اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

اداکارہ حمیرہ اصغر ممکنہ طور پر کئی ماہ قبل انتقال کر چکی تھیں: کراچی پولیس

ماہین جلیل by ماہین جلیل
جولائی 10, 2025
in اہم خبریں, فلمیں انڈسٹری نیوز
کراچی میں اداکارہ حمیرہ اصغر کی سڑی ہوئی لاش برآمد، اہلخانہ کا وصول کرنے سے انکار

پولیس نے یہ انکشاف کیا ہے کہ ماڈل اور اداکارہ حمیرہ اصغر علی جن کی جزوی طور پر سڑی گلی لاش ایک روز قبل ان کے ڈی ایچ اے کے کرائے کے فلیٹ سے برآمد ہوئی تھی ممکنہ طور پر کئی ماہ قبل وفات پا چکی تھیں ۔

32 سالہ اداکارہ کی لاش اس وقت ملی جب پولیس ایک بیلف کے ہمراہ اتحاد کمرشل فیز VI میں واقع ان کے چوتھی منزل کے فلیٹ کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئی۔

ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا نے ڈان کو بتایا کہ پولیس سرجن ڈاکٹر سمیّہ سید اور ایس ایس پی ساؤتھ علی نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا ہے اور شبہ ظاہر کیا ہے کہ اداکارہ کی موت تقریباً چھ ماہ قبل ہوئی ہو سکتی ہے۔

انہوں نے تفصیل سے بتایا کہ فریج میں موجود ڈبل روٹی اور پیکٹ والا دودھ کی میعاد ختم ہونے کی تاریخ ستمبر 2024 تھی۔

اسی طرح ان کے موبائل فون میں موجود دو سمز بھی ستمبر 2024 سے غیر فعال تھیں جیسا کہ تفتیشی ٹیم کی جانب سے حاصل کردہ کال ڈیٹا ریکارڈ میں ظاہر ہوا ہے۔ علاوہ ازیں فلیٹ کی بجلی کی فراہمی بھی اکتوبر 2024 میں مبینہ طور پر بل ادا نہ کرنے پر کے الیکٹرک کی جانب سے منقطع کر دی گئی تھی۔

پولیس کے مطابق اس دوران ان کے فلیٹ کے ساتھ والا اپارٹمنٹ بھی خالی تھا۔

ڈی آئی جی نے بتایا کہ اداکارہ کا تعلق لاہور سے تھا اور جب پولیس نے ان کے اہلخانہ سے رابطہ کیا تو خصوصاً ان کے والد نے لاش لینے اور تدفین سے انکار کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستانی سیاحوں کے لئے تھائی لینڈ وزٹ ویزا کی فیس میں تبدیلی

بعد ازاں پولیس سے مرحومہ کے بہنوئی نے رابطہ کیا اور توقع ہے کہ وہ جمعرات (آج) کراچی پہنچیں گے اور پولیس سے ملاقات کریں گے۔

جب عوام کو معلوم ہوا کہ والد نے لاش لینے سے انکار کر دیا ہے تو کئی نمایاں شوبز شخصیات نے پولیس سے رابطہ کیا ہے اور تدفین کے انتظامات اور آخری رسومات ادا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ 

ڈی جی پولیس نے کہا ہے کہ: "اگر اہلخانہ نے لاش لینے سے انکار کیا تو ہم شوبز شخصیات کے حوالے کر دیں گے۔”

مزید کہا گیا ہے کہ موت  اصل وجہ کا تعین کیمیائی معائنے کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد ہی کیا جا سکے گا۔

ماہین جلیل

ماہین جلیل

ماہین جلیل ایک ابھرتی ہوئی صحافی ہیں جو خواتین کے مسائل، انسانی حقوق اور سماجی تبدیلیوں پر لکھنے میں مہارت رکھتی ہیں۔ ان کے تحریری تجزیے ملکی و عالمی قارئین کی توجہ حاصل کر چکے ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

پاکستان آرمی نے جدید z 10me ہیلی کاپٹرز اپنے بیڑے میں شامل کر لیے

پاکستان آرمی نے جدید Z-10ME ہیلی کاپٹرز اپنے بیڑے میں شامل کر لیے

اگست 2, 2025
غزہ میں انسانی بحران کے خاتمے کے لیے متحدہ عرب امارات کی جاری پائیدار امدادی کاوشیں

غزہ میں انسانی بحران کے خاتمے کے لیے متحدہ عرب امارات کی جاری  پائیدار امدادی کاوشیں

اگست 2, 2025
ایکسائز ایپ کے ذریعے پراپرٹی ٹیکس اور ٹوکن ٹیکس کیسے ادا کریں؟

ایکسائز ایپ کے ذریعے پراپرٹی ٹیکس اور ٹوکن ٹیکس کیسے ادا کریں؟

اگست 1, 2025
پیوژو 2008 فیس لفٹ پاکستان میں لانچ — نیا انداز، نئی خصوصیات اور قیمتیں

پیوژو 2008 فیس لفٹ پاکستان میں لانچ — نیا انداز، نئی خصوصیات اور قیمتیں

اگست 1, 2025
پاکستان کا نیا سیٹلائٹ چین کی مدد سے کامیابی سے خلا میں بھیج دیا گیا

پاکستان کا نیا سیٹلائٹ چین کی مدد سے کامیابی سے خلا میں بھیج دیا گیا

اگست 1, 2025
عامر خان نے ’ستارے زمین پر‘ فلم کو یوٹیوب پر ریلیز کرنے کا اعلان کر دیا

عامر خان نے ’ستارے زمین پر‘  فلم کو یوٹیوب پر ریلیز کرنے کا اعلان کر دیا

جولائی 31, 2025

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

پاکستان آرمی نے جدید z 10me ہیلی کاپٹرز اپنے بیڑے میں شامل کر لیے

پاکستان آرمی نے جدید Z-10ME ہیلی کاپٹرز اپنے بیڑے میں شامل کر لیے

اگست 2, 2025
غزہ میں انسانی بحران کے خاتمے کے لیے متحدہ عرب امارات کی جاری پائیدار امدادی کاوشیں

غزہ میں انسانی بحران کے خاتمے کے لیے متحدہ عرب امارات کی جاری  پائیدار امدادی کاوشیں

اگست 2, 2025
ایکسائز ایپ کے ذریعے پراپرٹی ٹیکس اور ٹوکن ٹیکس کیسے ادا کریں؟

ایکسائز ایپ کے ذریعے پراپرٹی ٹیکس اور ٹوکن ٹیکس کیسے ادا کریں؟

اگست 1, 2025

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔