کامران اکمل کی بابر اعظم پر تنقید
نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کے دوران بابر اعظم کی کپتانی کی صلاحیتوں پر تنقید کرتے ہوئے پاکستان کے سابق وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے کہا کہ انہوں نے چار سالوں میں بھی کپتانی کرنا نہیں سیکھی ہے۔
اپنے یوٹیوب چینل پر کامران اکمل نے کہا کہ آخری ٹی20 میں ٹیم میں باؤلرز کا استعمال نا کر کے غلطیاں کی گئیں۔
کامران اکمل نے کہا کہ ہم اپنی غلطیوں کی وجہ سے ہارے ہیں اور کوئی بھی اسے ماننے کے لیے تیار نہیں۔ آخری ٹی ٹوئنٹی میں ہم نے غلطیاں کیں، ہم نے اپنے باؤلرز کا استعمال نہیں کیا۔ ہم اپنے باؤلرز کے ساتھ اچھے ٹوٹل کا دفاع کرنے میں ناکام رہے جنہوں نے ماضی قریب میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں | بنوں: باپ نے چار بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی
یہ بھی پڑھیں | کراچی ایکسپریس میں آگ، سات افراد جاں بحق
کارکردگی اور کپتانی میں فرق ہوتا ہے
کامران اکمل نے کہا کہ کارکردگی اور کپتانی میں فرق ہوتا ہے۔
اگر آپ اس سب کے بارے میں بات کریں تو وہ کہتے ہیں کہ ہم تنقید کر رہے ہیں۔ کارکردگی اور کپتانی میں فرق ہوتا ہے۔ کارکردگی کی بات کون کر رہا ہے؟ ہم اندھے نہیں، ہم کپتانی دیکھ رہے ہیں، چار سال ہو گئے اور ابھی تک وہ [بابر اعظم] کپتانی کرنا نہیں جانتا۔