وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکالوجی فواد چوہدری کے بیان پر کابینہ میں سخت گرما گرمی شروع ہو گئی- فیصل واڈا کہنے لگے کہ نااہل وزراء نے خود کو وزیر اعظم سمجھنا شروع کر دیا ہے- انہوں نے اسد عمر اور شاہ محمعد قریشی پر سخت تنقید کی اور کہا کہ کابینہ کے اندر سے ہی لوگ سازشیں کر رہے ہیں پوری گیم کھیلی جا رہی ہے-
فیصل واوڈا نے اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کو مخاطب کر کے کہا کہ اس میں کیا شک ہے کہ آپ دونوں تو وزیر اعظم بننا چاہتے ہیں آپ لوگوں کی لڑائی سے حکومت کو مقصان اٹھانا پڑا ہے- فیصل واوڈا کی اس سخت تنقید کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے انہیں مزید بات کرنے سے روک دیا اور وزراء کو 6 ماہ کا الٹی میٹم دیا کہ وہ اپنی کارکردگی بہتر کر لیں ورنہ حالات کا رخ دوسری طرف جا سکتا ہے-
سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا اجلاس کے دوران فواد چوہدری کے انٹرویو پر بات ہوئی تھی جس پر وزیر اعظم نے اپنے وزراء کو ہدایت کی کہ وہ بیان بازی سے پرہیز کریں- معاملات کو باہر مت لے کر جایا کریں- مزید برآں زرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے پیٹرول اور ڈیزل کی کوالٹی کو 2 یوورو سے بڑھا کر 5 یوو کرنے کی منظوری دے دی ہے-
اس فیصلے کے بعد پاکستان دنیا کا پہلا ملک ہو گا جو پیٹرول کی درجہ بندی کے لحاظ سے یوورو 2 سے 5 پر منتقل ہو گا-
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے فواد چوہدری کو کہا ہے کہ وہ اپنی گفتگو میں آئیندہ احتیاط سے کام لیںاور دیگر ورزاء کو بھی تلقین کی ہے کہ کوئی متنازعہ بیان مت دیا کریں- وفاقی کابینہ کے اس اجلاس میں فواد چوہدری کے اسد عمر اور جہانگیر ترین سے متعلقہ بیان پر تنقید کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ انہیں اپنا بیان دیتے ہوئے سوچنا چاہیے کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں یہ بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ تھا-
کابینہ اجلاس میں فیصل واوڈا وفاقی وزراء پر برس پڑے اور عمران خان کی حمایت میں جذباتی ہو کر بولنے لگے-انہوں نے کہا کہ یہ لوگ رپورٹ کچھ کرتے ہیں اور حقیقت میں کچھ اور ہوتا ہے- یہاں تو خود کو وٰزیر اعظم سمجھا جا رہا ہے- انہوں نے کہا کہ ہم تحریک انصاف کا نظریہ دبنے نہیں دیں گے کابینہ کے اپنے لوگ اندر سے سازشیں کر رہے ہیں میں ایسے خاموش نہیں بیٹھوں گا-
وزیر اعظم نے فیصل وواڈا کو پرجوش دیکھ کر پرسکون ہونے کا کہا اور کابینہ سے اٹھ کر الگ کمرے میں ان کو لے گئے- وزیر اعظم نے کہا کہ میں آپ کے جذبات سمجھ سکتا ہوںِ ریلیکس ہو جائیں-