تحریک لبیک کق ٹرانسجینڈر بل کے خلاف احتجاج
تحریک لبیک پاکستان کے زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ٹی ایل پی نے ڑانسجینڈر بل کو مسترد کر دیا ہے۔ حافظ سعد رضوی جو تحریک لبیک کے امیر ہیں، نے کہا ہے کہ اگر ٹرانسجینڈر بل واپس نا لیا تو دوبارہ فیض آباد میدان لائیں گے۔
بل قرآن و سنت سے متصادم ہے
انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے منظور کیا گیا ٹرانسجینڈر بل قرآن و سنت سے متصادم ہے۔ انہوں نے اس حوالے سے حکومت سے درخواست کی کہ وہ بل میں ترمیم کر کے مرد و عورت کی شناخت بدلنے سے پہلے میڈیکل ٹیسٹ کو لازمی قرار دے ورنہ اس سے معاشرتی برائیاں جنم لیں گی۔
یہ بھی پڑھیں | اسلام آباد نیب کورٹ نے اسحاق ڈار کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دئیے
یہ بھی پڑھیں | رانا ثناء اللہ کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، عمران خان
ٹی ایل کی ٹرانسجینڈر بل کے خلاف قانونی چارہ جوئی
تحریک لبیک کے زرائع کے کا کہنا ہے کہ انہوں نے پہلے اقدام کے طور پر اس بل کے خلاف عدالت سے رجوع کیا ہے اور درخواست کی ہے کہ بل کو کالعدم قرار دیا جائے۔ اگر ہماری قانونی درخواست کو کان نا دھڑے گئے تو پھر فیض آباد جا کر احتجاج کرنے کا حق رکھتے ہیں۔
کراچی اسمبلی میں ٹرانسجینڈر بل کے خلاف قرارداد
مزید برآں، کراچی سے منتخب ہونے والے ٹی ایل پی کے رکن اسمبلی مفتی قاسم فخری نے ٹرانسجینڈر بل کے خلاف قراداد بھی پیش کی ہے۔