متحدہ عرب امارات –
آسٹریلوی بائیں ہاتھ کے بلے باز ڈیوڈ وارنر
نے محمد حفیظ کے ہاتھ سے غلطی سے چھٹنے والی بال پر چھکہ مارنے کے اپنے متنازعہ فعل کا دفاع کیا ہے۔
ایک انسٹاگرام ویڈیو میں آسٹریلوی بلے باز وارنر کو ایک شخص کے سوال کا جواب دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس نے وارنر سے پوچھا کہ اس نے حفیظ کو چھکا کیوں مارا جب کہ غلطی سے گیند اس کے ہاتھ سے پھسل گیا تھا۔
وارنر کو سر ہلاتے ہوئے آدمی کو جواب دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ وارنر نے کہا کہ وہ یہ دیکھنے کی کوشش کر رہا تھا کہ میں کیا کرنے والا ہوں۔ اس لیے، وہ باؤلنگ کر کے رک رہا تھا، یہ دیکھنے کے لیے کہ آیا میں وکٹ پر آگے آ رہا ہوں یا کیا کرنے والا ہوں۔ ایسا ہی ہوا ہے یہ غلطی سے نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں | پاکستانیوں کو جلد عمرے کی ادائیگی کی اجازت کی توقع
ویڈیو سے لگتا ہے کہ ویڈیو فائنل کے دن ریکارڈ کی گئی ہو گی کیونکہ ایک اور شخص وارنر سے پوچھ رہا ہے کہ کیا وہ آج پچاس رنز بنانے جا رہے ہیں۔ آسٹریلوی بلے باز نے جواب میں قہقہہ لگایا لیکن کچھ نہیں کہا۔
یاد رہے کہ عام عوام کے علاوہ سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے بھی وارنر کے اس فعل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ آسٹریلوی بلے باز وارنر کو اس گیند کو جانے دینا چاہیے تھا۔
انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا کہ اگرچہ یہ قانون کے اندر تھا، لیکن ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔ اس سے اچھا پیغام نہیں جاتا۔ مجھے بھی ماضی میں ایسا موقع ملا ہے لیکن میں نے ایسا نہیں کیا۔