پاکستانی قونصل خانے کا آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک
دفتر خارجہ (ایف او) نے بتایا ہے کہ چینی شہر چینگڈو میں پاکستانی قونصل خانے کا آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ "ہیک” کر لیا گیا ہے۔
دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ آج تک، اس اکاؤنٹ سے جاری کوئی بھی ٹویٹ یا پیغام پاکستانی قونصلیٹ جنرل چینگدو نے نہیں کیا اور نہ ہی یہ حکومت پاکستان کے موقف کی عکاسی کرتا ہے۔
ایغور مسلمانوں کی حمایت میں ٹویٹ
یہ بیان قونصلیٹ جنرل کے سرکاری اکاؤنٹ کی جانب سے ایغور مسلمانوں کی حمایت میں ٹویٹ کیے جانے کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں | امریکی ڈیفینس سیکٹری کی جنرل عاصم منیر کو فون کال
یہ بھی پڑھیں | حکومت کی جانب سے امدادی قیمتوں کے اعلان میں عدم دلچسپی سے گندم بحران بڑھ گیا
ٹویٹ میں کہا گیا تھا کہ وزارت خارجہ سیلاب کی تعمیر نو کے لیے چینی امداد اور مدد کے لیے شکر گزار ہے۔ ہم باہمی مفادات کے معاملات پر مل کر کام کریں گے بشمول ایغور برادری کے حقوق اور آزادی کے لئے۔
مسلمانوں کو حراست میں رکھنے کا الزام
بیجنگ پر برسوں سے چین کے علاقے سنکیانگ میں دس لاکھ سے زائد ایغوروں اور دیگر مسلمانوں کو حراست میں رکھنے کا الزام لگایا جاتا رہا ہے تاہم چین ان دعوؤں کو سختی سے مسترد کرتا آیا ہے۔
گزشتہ سال ستمبر میں اقوام متحدہ نے چین کے سنکیانگ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے ایک بڑی رپورٹ جاری کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ تشدد کے الزامات درست ہیں اور انسانیت کے خلاف جرائم کئے جا رہے ہیں۔