جون 17 2020: (جنرل رپورٹر) چینی اور بھارتی فوج کے درمیان مزید جھڑہیں ہوئیں جن سے 20 بھارتی فوج کے جوان ہلاک ہو گئے ہیں- بھارتی اخبار کی جانب سے بھارتی فوجیوں کے چین کے ہاتھوں ہلاک ہوئے جانے کی تصدیق کی گئی ہے
تفصیلات کے مطابق بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارتی اور چینی فوجیوں کے درمیان کئی گھنٹوں تک جھڑپیں جاری رہیں جس کے باعث بیس بھارتی فوجی ہلاک ہوئے ہیں
بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ بھی دعوی کیا گیا ہے کہ 43 چینی فوجی بھی بھارتی فوجیوں کی جانب سے مارے گئے ہیں- زرائع کے مطابق برطانوی میڈیا نے کہا ہے کہ چینی زرائع کی جانب سے ان کے فوجی مارے جانے کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے جبکہ چینی افواج کی جانب سے صرف یہ کہا گیا ہے کہ بھارتی افواج کی جانب سے سرحدی رولز کی خلاف ورزی کی گئی تھی
یہاں یہ بات اہم ہے کہ اس سے پہلے بھی چینی اور بھارتی فوجیوں کے درمیان جھڑپ میں بھارتی میڈیا کی جانب سے 3 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی تھی
چین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے سرحدی علاقے لداخ کے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی ہے لہذا اس سارے تصادم کا ذکہ دار بھارت اور اس کی افواج ہیں
تفصیلات کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان زاؤ لی جیان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک روز قبل بھارتی افواج کی جانب سے لداخ کی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی تھی- ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فوجیوں کی جانب سے چینی افواج پر حملہ کیا گیا اور اشتعال انگیزی پھیلائی گئی جس پر بھارتی فوجیوں کو چینی فوجیوں کی جانب سے جواب دیا گیا
بھارتی میڈیا نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ہونے والی جھڑپ میں چینی فوجیوں کی جانب سے بیس بھارتی فوجیوں کو ہلاک کیا گیا جبکہ چینی میڈیا نے اپنے کسی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی ہے- تاہم چینی میڈیا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارتی فوجیوں کی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر جھڑپیں ہوئی ہیں