اگر آپ چہروں ہر کیل مہاسوں سے پریشان ہیں اور ہر طرح کی کیمیکل ادویات بھی استعمال کر چکے ہیں مگر وہ بےسود رہی ہیں تو ایک بار ٹماٹر کو آزما لیجئے۔
طبی ماہرین کے مطابق ٹماٹر کو چہرے پر لگانے کے حیران کن نتائج حاصل ہوتے ہیں جو کہ آپ کو کسی دوسری کیمیکل ادویات سے حاصل نہیں ہو سکتے مگر کیمیکل مصنوعات کے استعمال سے جلد خراب ہوتی اور وقت سے پہلے جھڑیاں پڑ جاتی ہیں۔
چہرے پر قدرتی طور پر نکھار اور صاف جلد کے لئے قدرتی چیزوں سے مدد لیں جن میں سے ایک وٹامن سی سے بھرپور قدرتی دوا ٹماٹر ہے۔
جڑی بوٹیوں کے ماہرین کے مطابق چہرے کی جلد پر ٹماٹر لگانا چلنی جلد، ایکنی اور کیل مہاسوں کا زبردست علاج ہے۔ اس سے جلد میں سیم کی افزائش میں کمی آتی ہے جبکہ بلیک ہولز بننے کا عمل ختم اور چہرے کی صحت میں بھی بہتری آتی ہے۔
بےداغ جلد کے لئے ٹماٹر کا استعمال کیسے کریں؟
چہرے پر ٹماٹر کا ایک بہترین استعمال اس کا مساج کرنا ہے جس کے لئے آپ ٹماٹر کی کاشیں کاٹ کر براہ راست چہرے پر مل سکتے ہیں۔ چہرے پر مساج سے خون کی گردش بھی تیز ہو گی۔ مساج کرنے کے بعد تقریبا 15 منٹ تک چہرے کو جوں کا توں رہنے دیں اور 15 منٹ بعد چہرے کو دھو کر صاف کر لیں۔ اگر آپ کی جلد آئلی ہے تو اس کے لئے بھی ٹماٹر بہترین دوا ہے اگر آئلی جلد کے لئے ٹماٹر میں بیسن اور دہی کو بھی شامل کر لیا جائے تو مزید سونے پر سہاگہ ہو جائے گا۔ اس کا طریقہ کار کچھ یوں ہے کہ ٹماٹر کا پسا ہوا گودا دو کھانے کے چمچ، ایک چمچ دہی اور بیسن ایک ساتھ اچھی طرح مکس کر لیں۔ اب اس کے ماسک کو اپنے چہرے پر بیس سے تیس منٹ تک لگا کر رکھیں اور بعد میں ہاتھوں سے مساج کرتے ہوئے ٹھنڈے پانی کے ساتھ چہرا دھو لیں۔ اس سے آئلی سکن کا مسئلہ بھی حل ہو گا اور جلد بھی صاف ہو گی۔ مزید بہتری کے لئے اس عمل کو کم از کم دو ہفتے تک جاری رکھیں
چہرے پر لگانے کے علاوہ ٹماٹر کو اپنی غذا کے طور پر بھی استعمال کرنا بھی فائدہ مند ہے۔