ہو سکتا ہے کہ ہم سب 100 سال تک نہ جی سکیں، لیکن پھر بھی ہم ایک لمبے عرصے تک یہاں رہ سکتے ہیں۔ جن لوگوں کو جلد مرنے کے جینیاتی خطرات ہیں، ان کے لیے کچھ صحت مند عادات کو اپنانا بہت ضروری ہے۔لیکن کسی عادت کو شروع کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ ایک نئی تحقیق میں پتا چلا ہے کہ صرف اپنی روزمرہ کی عادات کو ٹھیک کرنے سے آپ اپنی زندگی میں 5 سال تک کا اضافہ کر سکتے ہیں۔
جینیاتی خطرات اور طرز زندگی کا تجزیہ
پچھلے دنوں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ سائنسادنوں نے اوسطاً 13 سال کے دوران 350,000 سے زائد افراد کی معلومات کا تجزیہ کیا، سائنسدانوں نے ان کی جینیات، سماجی اقتصادی حیثیت، تعلیم اور بیماری کے بارے میں معلومات کو دیکھا۔ ہر فرد کو ایک پولی جینیٹک اسکور دیا گیا جو ان تمام جینز کی معلومات رکھتا ہے جو کسی شخص کی عمر کو کم یا زیادہ کرتے ہیں۔اور اس میں ان کے طرز زندگیوں کو بھی دیکھا گیا۔
غیر صحت مند زندگی گزارنے کے اثرات
مجموعی طور پر سائنسدانوں نے یہ دیکھا کہ اگر کوئی شخص غیر صحت مند زندگی گزارتا ہے تو اس کے جلد مرنے کا امکان 78 فیصد زیادہ ہے۔ اور جن لوگوں کو کم عمری میں مرنے کا جینیاتی خطرہ تھا اور وہ غیر صحت مند زندگی گزارتے ہیں ان کے جلد مرنے کا امکان ان لوگوں کے مقابلے میں دو گنا زیادہ ہوتا ہے جنہیں جلد مرنے کا کوئی جینیاتی خطرہ نہیں ہوتا ۔
نتیجتاً سائنسدانوں نے یہ دیکھا کہ جن لوگوں کو جلد مرنے کا جینیاتی خطرہ ہوتا ہے وہ 5.5 سال زیادہ زندہ رہ سکتے ہیں اگر وہ "صحت مند” طرز زندگی کی پیروی کریں۔ اور انہوں نے نتیجہ اخذ کیا کہ صحت مند طرز زندگی آپ کو بہت فوائد پہنچاتی ہے۔
یہ وہ عوامل ہیں جن کے میں سائنسدانوں نے واضح فرق دیکھا، اس کے علاوہ ڈاکٹر صحت مند، لمبی زندگی گزارنے کے لیے صحت مند عادات تجویز کرتے ہیں۔
صحت مند عادات جو آپ کی زندگی میں سالوں کا اضافہ کر سکتی ہیں۔
اس تحقیق میں ہر شخص کے طرز زندگی کے چھ عوامل پر غور کیا گیا: ان کی تمباکو نوشی کی عادت، جسمانی سرگرمی، خوراک، شراب کی عادت، جسمانی شکل اور نیند کی عادات۔ سائنسدانوں کے مطابق یہ سارا مطالعہ مشاہداتی تھا۔ اور نتیجے کے طور پر سائنسدان صرف یہ کہہ سکتے ہیں کہ ان عوامل م اور طویل زندگی کے درمیان واقح تعلق ہے، اور یہ عوامل کسی کی لمبی عمر کا باعث بن سکتے ہیں۔
سائنسدانوں نے یہ دریافت کیا کہ ان چار عناصر کا لمبی عمر پر سب سے بڑا اثر تھا:
تمباکو نوشی
جو لوگ تمباکو نوشی نہیں کرتے ہیں ان میں قبل از وقت موت کا خطرہ ان لوگوں کے مقابلے میں کم ہوتا ہے جو وقت تمباکو نوشی کرتے ہیں۔
ورزش
تحقیق کے مطابق بالغ افراد کو کم از کم 150 منٹ کی ورزش کرنی چاہئے۔یہ ورزش ان کی زندگی بڑھانے میں مدد کرے گی ۔
نیند
تحقیق کے مطابق جو لوگ رات میں سات سے آٹھ گھنٹے سوتے پیں۔وہ اپنی زندگی کو سب سے بہتر بنا سکتے ہیں۔ اور باقیوں کی نسبت زیادہ عرصہ زندہ رہتے ہیں۔
خوراک
تحقیق کے مطابق پھلوں اور سبزیوں کے ساتھ صحت مند غذا کھانے سے قبل از وقت موت کا خطرہ کم ہوتا ہے۔