وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پریس کانفرنس میں بھارت، افغانستان اور پی ٹی ایم کی مشترکہ پاکستان مخالف مہم کو بےنقاب کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مخالف ٹویٹر ٹرینڈ میں پی ٹی ایم اور ان کے ورکرز شامل ہیں۔ انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ اس میں بھارتی ایجنٹ اور افغانستان کی موجودہ حکومت کے اہلکار شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں | کشمیری پریمیئر لیگ: باگ سٹائل آج کوٹلی شیروں کا سامنا کریں گے
انہوں نے مزید بتایا کہ اب تک پی ٹی ایم پاکستان مخالف 150 ٹویٹر ٹرینڈز میں شریک ہو چکی ہے۔ بیشتر ٹویٹس فیک یا نئے اکاؤنٹس سے کی جاتی ہیں جس کا مقصد فقط پاکستان کے خلاف پراپیگنڈا کرنا ہے۔
انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان کے خلاف ہر پراپیگنڈا کو ناکام بنا دیں گے۔