پی ٹی آئی کے مزید 6 رہنما پارٹی چھوڑ گئے
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مزید چھ رہنما شبیر سیال، میاں سلمان شعیب، محمد علی خان، خرم قریشی، کرامت علی اور جاوید ضمیر نے منگل کے روز پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔
پارٹی چھوڑنے والوں نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی اور کارکنوں کو اکسانے پر پی ٹی آئی کے سربراہ پر تنقید کی۔ چھوڑنے والوں نے واضح کیا کہ وہ کسی انتہا پسند” پارٹی کا حصہ نہیں بننا چاہتے۔
نذر گوندل نے پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا
سابق وفاقی وزیر نذر محمد گوندل نے 9 مئی کی توڑ پھوڑ پر آج پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کر لی۔ اس موقع پر محمد گوندل نے 9 مئی کو پیش آنے والے واقعات کی مذمت کی۔
یہ بھی پڑھیں | سٹیٹ بینک آف پاکستان کا 3 جولائی 2024 کو بینک تعطیل کا اعلان
انہوں نے مزید کہا کہ وہ اداروں پر حملہ کرنا درست نہیں سمجھتے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اس وقت منفی سیاست کر رہی ہے، جو ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔