پی ٹی آئی کا کراچی انتخابات ملتوی کرنے کے لئے رابطہ
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آج جمعرات کو الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) سے رابطہ کیا ہے جس میں کراچی کی نو قومی اسمبلی (این اے) نشستوں پر 16 مارچ کو ہونے والے ضمنی انتخابات کو ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی۔
پی ٹی آئی کراچی کے سابق ایم این ایز نے پی ٹی آئی ایم این ایز کے استعفوں پر لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کراچی کے نو حلقوں میں ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے۔
انتخابات کرانے کا کوئی جواز نہیں ہے
خط میں لکھا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ (کے فیصلے کے بعد این اے کی نشستوں پر ضمنی انتخابات کرانے کا کوئی جواز نہیں ہے جس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے 43 پی ٹی آئی ایم این ایز کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے حکم کو معطل کیا گیا تھا۔
.یہ بھی پڑھیں | لاہور ہائیکورٹ میں وفاقی کابینہ کے حجم کے خلاف تحریک پیش
.یہ بھی پڑھیں | پی ٹی آئی کی جانب سے آج جیل بھرو تحریک کا آغاز، شاہ محمود قریشی اور اسد عمر تیار
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی این اے کی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے حوالے سے سندھ ہائی کورٹ (ایس ایچ سی) میں درخواست دائر کرے گی۔
پیپلرز پارٹی اور ایم کیو ایم کا بائیکاٹ
اس سے قبل، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم-پی) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے قومی اسمبلی کی نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔
یہ فیصلہ ملک کی موجودہ معاشی اور سیاسی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔
کاغذات نامزدگی واپس
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم پی) کی جانب سے مصطفیٰ کمال، ڈاکٹر فاروق ستار، ڈاکٹر صغیر احمد، رؤف صدیقی اور دیگر نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ہیں۔
قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخابات 16 مارچ کو ہوں گے۔