پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود نے 34 سالہ طویل کیریئر کے بعد سیاست سے ریٹائرمنٹ کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے بقیہ سال لکھنے اور پڑھانے کے لیے وقف کریں گے۔
اپنے بیان میں شفقت محمود نے واضح کیا کہ ان کا فیصلہ بیرونی دباؤ یا کسی اور سیاسی جماعت میں شمولیت کے ارادے سے متاثر نہیں ہوا ہے۔
شفقت محمود نے اس بات پر زور دیا کہ سیاست سے ان کی علیحدگی ایک ذاتی فیصلہ ہے، جو وقت اور عمر کے فطری عمل سے وابستہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اعلان سیاست سے میری رسمی علیحدگی کی نشاندہی کرتا ہے جس کی وجہ عمر کا بڑھنا اور ذاتی تحفظات ہو سکتے ہیں۔