جعفر خان لغاری انتقال کر گئے
سابق وزیر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی محمد جعفر خان لغاری آج ہفتہ کو لاہور میں انتقال کر گئے ہیں۔ ان للہ وانا الیہ راجعون۔
مقامی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 81 سالہ بزرگ سیاستدان جگر کی دائمی بیماری میں مبتلا تھے جس سے لڑتے لڑتے ان کے آخری لمحات ایک نجی اسپتال میں گزرے اور وہیں انتقال ہوا۔
ان کی نماز جنازہ گلبرگ لاہور میں ادا کی جائے گی۔
مقامی سیاستدانوں اور سوشل میڈیا صارفین نے سیاستدان کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں | لاہور ہائیکورٹ کا فرح گوگی کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری
یہ بھی پڑھیں | تحریک انصاف کا آج جمعہ سے مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان
جعفر خان لغاری کی سیاسی زندگی پر ایک نظر
جعفر خان لغاری 2002 سے مئی 2018 تک رکن قومی اسمبلی رہے جبکہ وہ پہلی بار 2002 میں راجن پور سے قومی اتحاد کے امیدوار کے طور پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ اس کے بعد وہ 2008 میں مسلم لیگ (ق) کے امیدوار کے طور پر دوبارہ قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور 2013 سے 2018 تک پاکستان مسلم لیگ (ن) سے وابستہ رہے اور پھر 2018 میں عمران خان کی زیر قیادت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی اور رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔
اللہ کریم سے دعا ہے کہ اللہ پاک ان کی مغفرت فرمائے اور ان کی آخرت کی منزلیں آسان فرمائے۔ آمین