پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز جو کورونا کی وجہ سے رکے تھے، وہ کروانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جبکہ بقیہ میچز کا شیڈیول بھی جاری کر دیا گیا ہےجن میں فائنل بھی شامل ہے۔
کرکٹ بورڈ کی جانب سے کئے گئے اعلان کے مطابق پی ایس ایل 5 کے بقیہ میچز 14، 15 اور نومبر کو ہوں گے جبکہ یہ چاروں میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
یاد رہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر اور پاکستان میں بھی وباء سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کے تحت لاک ڈاؤن لگا دیا گیا تھا جس میں کورونا سے بچاؤ کی دیگر احتیاطی تدابیر جیسے جسمانی فاصلہ رکھنا ماسک پہننا بھی شامل تھا۔ اسی دوران پی ایس ایل کے غیر ملکی کھلاڑیوں نے بھی اپنے اپنے ممالک کی راہ لی اور کرکٹ بورڈ کی جانب سے احتیاطی تدابیر کے تحت میچز رکوانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ کورونا کے بعد اب بقیہ میچز ہوں گے۔
اب کی صورتحال کے مطابق پاکستان میں کورونا کی لہر میں کافی حد تک کمی آ چکی ہے اور حالات نارمل ہیں۔ جہاں دیگر شعبہ ہائے زندگی کو کھول دیا گیا ہے وہاں کرکٹ کے شعبے کو بھی سرگرمیاں جاری کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ ایسے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی ایس ایل کے آخری مرحلے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 14 نومبر کو ایونٹ کا کوالیفائیر ہو گا جس میں ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کا مقابلہ ہو گا جبکہ لاہور قلندرز اور پشاور زلمی بھی آپس میں ہنجہ آزمائی کریں گی۔
اسی طرح 15 نومبر کو کوالیفائیر میں شکست کھانے والی اور ایلیمنٹر ون کی فاتح ٹیموں کا آپس میں مقابلہ ہو گا. جبکہ اس کے بعد ایک روز کے انتظار سے پی ایس ایل کا فائنل 15 نومبر کو کھیلا جائے گا جس میں ایلیننٹر ٹو اور کوالیفائیر جیتنے والی ٹیمیں آپس میں مد مقابل ہوں گی۔
لاہور قلندر کے چیف ایگزیکٹو عاطف رانا نے پی ایس ایل میچز کروانے پر خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ ہم سب کو مل کر ان پی ایس ایل میچز کو کامیاب کرنا ہو گا۔