پی ایس او کو ڈیفالٹ کو بچنے کے لیے 100 ملین ڈالر گرانٹ جاری
منگل کو کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے ہنگامی اجلاس میں کویت پیٹرولیم کارپوریشن کو ادائیگیوں کے لیے 27 ارب روپے (تقریباً 100 ملین ڈالر) کی خصوصی گرانٹ کی منظوری دی گئی ہے تاکہ پاکستان اسٹیٹ آئل کو باقاعدہ ڈیفالٹ سے بچایا جا سکے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں گلگت بلتستان کو 25 ہزار ٹن گندم کی اضافی سپلیمنٹری گرانٹ اور سپلائی کی مد میں 2.9 ارب روپے کی منظوری بھی دی گئی۔
ای سی سی نے گزشتہ ہفتے سوئی ناردرن پائپ لائنز لمیٹڈ کو پی ایس او کو 498 بلین روپے سے زائد کی جزوی ادائیگی کے لیے کمرشل قرضے کے لیے 50 ارب روپے کی خود مختار گارنٹی کی اجازت دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں | لاہور ہائیکورٹ کا حکومت کو 1990 سے 2001 کا توشہ خانہ ریکارڈ پبلک کرنے کا حکم
کویت پیٹرولیم کئی دہائیوں سے پی ایس او کو ایک کریڈٹ سہولت کے ذریعے ایندھن فراہم کرنے والا ایک طویل المدتی ادارہ رہا ہے جس میں سالانہ بنیادوں پر توسیع کی جاتی ہے۔ پچھلی سہولت کی میعاد 31 دسمبر 2022 کو ختم ہو گئی تھی۔ زرمبادلہ کے ذخائر کی نازک حالت کے پیش نظر، بین الاقوامی سپلائرز پریشان ہو رہے تھے جبکہ سپلائی کو بڑھانے کی ضرورت تھی۔
پی ایس او کے منیجنگ ڈائریکٹر سید محمد طحہٰ نے حکومت کو بتایا کہ اس کا زرمبادلہ کا احاطہ ختم ہو چکا ہے اور یہاں تک کہ مقامی مالیاتی اخراجات بھی کمپنی کے منافع کو کھا رہے ہیں۔