پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے عمرہ زائرین کی سہولت کے لیے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔
پی آئی اے کے ترجمان نے اتوار کو بتایا ہے کہ ایئرلائن کی انتظامیہ نے عمرہ کرایوں میں کمی کی ہے جو اس سال 15 جولائی تک نافذ العمل رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ کراچی سے مدینہ تک عمرہ کے لیے ریٹرن ٹکٹ کا کرایہ 76 ہزار روپے علاوہ ٹیکس ہوگا۔ ترجمان نے کہا کہ اسلام آباد، لاہور، پشاور، ملتان اور سیالکوٹ سے مدینہ شریف کی ریٹرن ٹکٹ کا کرایہ 86 ہزار روپے علاوہ ٹیکس ہوگا۔
ترجمان نے کہا کہ رعایتی کرایوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
حکومت نے مالی سال 25 کے حال ہی میں منظور شدہ بجٹ میں بین الاقوامی سفر پر فیڈرل ایکسائز ڈی عائد کر دی ہے۔
اکانومی اور اکانومی پلس میں سفر کرنے والوں کے لیے ایف ای ڈی 12,500 روپے ہوگی جب کہ کلب، بزنس اور فرسٹ کلاس مسافروں کو مشرق وسطیٰ اور افریقہ جانے والے افراد کو مزید 105,000 روپے ادا کرنے ہوں گے۔