پیپلز پارٹی سیاسی جماعتوں پر پابندی کی مخالفت کرتی ہے
وزیراعظم کے معاون خصوصی قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کسی سیاسی جماعت پر پابندی یا اسے ختم کرنے کے حق میں نہیں ہے کیونکہ اس طرح کے کسی بھی اقدام سے ملک میں جمہوری استحکام لانے میں مدد نہیں ملے گی۔
ایک نجی ٹیلی ویژن چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ان کی جماعت پی ٹی آئی پر پابندی کے خلاف اپنے اصولی موقف پر قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مسلم لیگ ن پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا سوچ رہی ہے تو یہ ان کی خواہش ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں 9 مئی کو ہونے والا تشدد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے ‘نفرت’ کو فروغ دینے کا نتیجہ تھا لیکن پھر بھی سیاسی جماعتوں پر پابندی لگانا مسئلے کا حل نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں | عمران خان کی نااہلی کی صورت میں شاہ محمود قریشی پارٹی قیادت سنبھالیں گے
یہ بھی پڑھیں | ترکی انتخابات 2024: اردگان مزید پانچ سال کے لئے ترکی کے صدر منتخب
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اتحادیوں کے تحفظات کے باوجود قبل از وقت انتخابات پر پی ٹی آئی کے ساتھ بات چیت کی۔ جولائی میں بجٹ کے بعد اسمبلیاں تحلیل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ لیکن مذاکرات ناکام ہوئے کیونکہ عمران خان نے 14 مئی سے پہلے اسمبلیاں تحلیل کرنے کا ’’انتہائی‘‘ موقف اختیار کیا۔