پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے کی کمی
وفاقی حکومت نے اگلے 15 مارچ تک پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ وزارت خزانہ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ تاہم ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے شیئر کی گئی تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے کمی کے بعد پیٹرول 267 روپے فی لیٹر ہو جائے گا۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 280 روپے فی لیٹر پر برقرار رہے گی۔ مٹی کے تیل کی قیمت 15 روپے کم کر کے 187.73 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے جبکہ
لائٹ ڈیزل آئل 12 روپے کم ہونے کے بعد 184.68 روپے فی لیٹر دستیاب ہوگا۔
یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی ہے جب عالمی منڈی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس سے حکومت نے مہنگائی کے بوجھ تلے دبے لوگوں کو ہلکا سا ریلیف فراہم کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں | کیا کریں کہ گاڑی میں پیٹرول کم استعمال ہو؟
.یہ بھی پڑھیں | ٹی ایل پی پیٹرول قیمتیں واپس لینے کے لئے حکومت کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم
روپیہ کی قدر میں اضافے نے بھی کردار ادا کیا
گزشتہ دو ہفتوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے نے ڈیزل اور پیٹرول کی درآمدی قیمت کو کم کرنے میں بھی مدد کی ہے۔
کچھ تجزیہ کاروں کے مطابق، یہ اعلان مارکیٹ کی پیشین گوئی کے تھوڑا سا مخالف تھا۔ کیونکہ توقع یہ کی جا رہی تھی کہ وفاقی حکومت بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو خوش کرنے کے لیے شرح میں اضافہ کرے گی۔