گزشتہ روز منگل کو جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ حکومت نے باقی دسمبر کے لئے پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں مارجن سے اضافہ کیا ہے۔
وزارت خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 16 دسمبر سے پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 3 روپے مزید لاگت آئے گی۔
https://t.co/dhxaCwaZp6
— انکل جمہوریت (@UncleJamhoriat) December 16, 2020
Petrol price in Pakistan goes up by OGRA.
.
.
.#unclejamhoriat #news #petrol #hikeinpetrolprice #ogra pic.twitter.com/9Xog4BMKMI
یہ بھی پڑھیں | ای ٹیکس ادائیگی کی سہولت کو پورے سندھ میں پھیلانے کا فیصلہ
ڈیزل کی قیمت میں بھی اسی طرح کا اضافہ عمل میں لایا گیا ہے ، جس کی قیمت بھی 3 روپے زیادہ ہوگی۔
Petrol price in Pakistan goes up for second half of Dec
— Pakistan Oil Info (@Pakoilinfo) December 15, 2020
According to the notification by the Ministry of Finance, starting December 16, petrol & diesel will cost Rs3 more per litre#ogra #Pakistan #pakoilinfo
اس کے علاوہ مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل آئل بھی مہنگا ہوگیا ہے ، جس کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
یاد رہے کہ 16 دسمبر سے پہلے پیٹرول سو روپے اور 69 پیسے پر بک رہا تھا جبکہ 16 دسمبر کے بعد اس کی نئی قیمت 3 روپے اضافے کے ساتھ 104 روپے 69 پیسے ہو گی۔
اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 105 اشاریہ 44 سے 108 اشاریہ 45 پیسے ہو جائے گی۔