شدید برف باری ریکارڈ کی گئی
اتوار کو خیبرپختونخوا کے تمام پہاڑی اضلاع اورکزئی، کرم، خیبر سے چترال، شانگلہ، سوات، دیر اپر اور ہزارہ میں شدید برف باری ریکارڈ کی گئی ہے۔
چترال شہر میں موسلادھار بارش جبکہ پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے جس سے ہوا میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ دیر اپر شہر میں چترال کی طرح موسلادھار بارش ہوئی جبکہ پہاڑوں پر کئی انچ برف پڑی ہے۔
برف باری اور موسم سرما کے کھیل
برف باری نے لوگوں کو زیادہ تر گھروں کے اندر رہنے پر مجبور کیا جبکہ سیاح معمول کے مطابق کالام، سوات، چترال اور اپر دیر کے کمراٹ میں برف باری اور موسم سرما کے کھیلوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے آئے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں | عدالتی فیصلہ: والدین کو دعا زہرہ مل گئی
یہ بھی پڑھیں | راولپنڈی، اسلام آباد میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ
مقامی لوگوں کو مشکلات کا سامنا
اورکزئی، کرم، تیراہ، خیبر، کالام اور سوات میں موسلا دھار بارش اور برفباری ریکارڈ کی گئی جس سے مقامی لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ صوبے کے بیشتر علاقوں کو گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے۔
خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی
سی این جی اسٹیشنز کی بندش کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ نے بھی اپنے کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے اور پہاڑی اضلاع تک پہنچنا مشکل ہے۔ واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی (سی ٹی اے) اور ونٹر اسپورٹس فیڈریشن پاکستان نے پرواک اپر چترال میں آئس کرلنگ اسپورٹس ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کیا ہے۔
سپورٹس کیمپ میں 50 سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی محمد بختیار خان نے ایک بریفنگ میں بتایا کہ موسم سرما کے کھیلوں کی سرگرمیاں اپر چترال کے برف پوش علاقے پرواک میں منعقد کی جاتی ہیں۔