اسلام آباد پولیس نے عمران خان کو طلب کر لیا
اسلام آباد پولیس نے سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو ان کے خلاف درج نو مقدمات کی تحقیقات کے لیے طلب کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے سربراہ کو 2 کیسز کی تحقیقات کے لیے 11 اپریل (کل) کو طلب کیا ہے جب کہ سابق وزیراعظم کو 7 دیگر کیسز کی تفتیش کے لیے 12 اپریل کو پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کے خلاف تمام مقدمات کی تفتیش کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کر رہی ہے۔
نوٹس زمان پارک پہنچا دئیے گئے ہیں
تمام کیسز کے سمن عمران خان کی زمان پارک رہائش گاہ پر بھجوا دیے گئے ہیں۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان تحقیقاتی ٹیموں کے سامنے پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کرائیں۔ ’پیش نہ ہونے کی صورت میں قانون اپنی کارروائی کرے گا۔
اس سے قبل اتوار کو توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے عمران خان کو 11 اپریل (کل) کو طلب کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے توشہ خانہ کیس کی فوری سماعت کی درخواست پر سمن جاری کئے۔
سمن میں لکھا گیا کہ سابق وزیراعظم کو 11 اپریل کو صبح ساڑھے 8 بجے عدالت میں پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں | عید سعید 2024 میں دوستوں اور فیملی کو بھیجے جانے والے میسج