پنجاب حکومت نے اعلان کیا ہے کہ گرین ٹریکٹر اسکیم کا دوسرا مرحلہ اگست 2025 سے شروع کیا جائے گا۔ یہ اسکیم چھوٹے اور درمیانے درجے کی زمین رکھنے والے کسانوں کو براہِ راست سہولت دینے کے لیے بنائی گئی ہے تاکہ وہ حکومت کی مدد سے آسانی سے ٹریکٹر خرید سکیں۔ اس اسکیم کے تحت حکومت ٹریکٹر کی قیمت کا بڑا حصہ خود ادا کرے گی۔
پہلے مرحلے میں ہزاروں کسانوں نے حکومت کی سبسڈی سے فائدہ اٹھایا اور ٹریکٹر خریدنے کے بعد اپنی زرعی پیداوار میں واضح بہتری دیکھی۔ اس کامیابی کے بعد اب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اسکیم کو جاری رکھتے ہوئے مزید کسانوں کو یہ سہولت دی جائے گی۔
پنجاب گرین ٹریکٹر اسکیم سبسڈی کی تفصیل
چھوٹے ٹریکٹر پر 70 فیصد سبسڈی
بڑے ٹریکٹر پر 50 فیصد سبسڈی
اہلیت پنجاب گرین ٹریکٹر اسکیم اہلیت
پنجاب کے رہائشی ہوں
کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ (CNIC) رکھتے ہوں
پنجاب کے لینڈ ریکارڈ میں بطور کسان رجسٹرڈ ہوں
اپنی ذاتی زرعی زمین کے مالک ہوں (ترجیحاً 50 ایکڑ سے کم)
کسی بینک یا سرکاری قرض کے نادہندہ نہ ہوں
فیز 1 میں ٹریکٹر نہ لیا ہو
ایک خاندان سے صرف ایک درخواست دی جا سکے گی
خواتین کسان اور نوجوان کسان درخواست دینے کے لیے خصوصی طور پر حوصلہ افزائی کیے جائیں گے
پنجاب گرین ٹریکٹر اسکیم درخواست دینے کا طریقہ
پنجاب ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کی سرکاری ویب سائٹ پر جائیں (لنک جلد جاری کیا جائے گا)
آن لائن فارم ڈاؤن لوڈ کریں یا ویب سائٹ پر ہی پُر کریں
فارم کے ساتھ درج ذیل کاغذات منسلک کریں:
شناختی کارڈ کی کاپی
زمین کی ملکیت کا ثبوت یا فرد
پاسپورٹ سائز تصویر
فارم کو آن لائن جمع کرائیں یا قریبی زراعت دفتر میں جمع کروائیں
درخواست موصول ہونے کے بعد محکمہ کے افسران تصدیق کریں گے
حتمی انتخاب کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے کیا جائے گا
پنجاب گرین ٹریکٹر اسکیم متوقع ٹائم لائن
درخواستیں شروع: اگست 2025 (حتمی تاریخ جلد جاری ہوگی)
درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ: آغاز کے دو سے تین ہفتے بعد
قرعہ اندازی: درخواستیں بند ہونے کے ایک ماہ کے اندر
ٹریکٹرز کی ترسیل: سال 2025 کے اختتام سے پہلے
مدد اور رہنمائی
کسان درج ذیل ذرائع سے معلومات یا رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں:
قریبی زراعت دفتر
سرکاری ہیلپ لائن (جلد جاری ہوگی)
مقامی یونین کونسل کے نمائندے سے رابطہ
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں میں 31 اگست تک توسیع