الیکشن کمیشن آف پاکستان کا پنجاب میں آئندہ انتخابات ملتوی کرنے کا اعلان اس بات کا اشارہ ہے کہ خیبرپختونخوا میں بھی 8 اکتوبر سے پہلے انتخابات نہیں کرائے جائیں گے۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب میں انتخابات کی تاریخ 30 اپریل سے تبدیل کر کے 8 اکتوبر کر دی ہے۔
ماہرین کے مطابق، اس فیصلے سے یہ ظاہر ہوتا ہے اب کے پی میں بھی انتخابات اکتوبر سے پہلے نہیں ہوں گے۔
تحریک انصاف کا سپریم کورٹ میں چیلنج
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پہلے ہی ای سی پی کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں | پی ایس او کو ڈیفالٹ کو بچنے کے لیے 100 ملین ڈالر کی گرانٹ مل گئی
زرائع کے مطابق، الیکشن کمیشن اور خیبر پختونخوا کے گورنر حاجی غلام علی نے دو بار مشاورت کی لیکن انہوں نے انتخابات کی تاریخ دینے کے بجائے صوبے میں امن و امان، سیکیورٹی اور مالیاتی صورتحال کی وضاحت کے لیے ایک لمبا خط بھیجا۔
گورنر نے کہا کہ 28 مئی کو ان کے صوبے میں عام انتخابات کی تاریخ ہوگی۔ تاہم، انہوں نے ای سی پی میں اپنے اجلاس کے دوران باضابطہ طور پر کوئی تاریخ نہیں بتائی اور اس کے بعد، انہوں نے کمیشن کو خط بھیجا اور انتخابات میں جانے سے پہلے مختلف چیلنجز سے نمٹنے کا مطالبہ کیا۔
میڈیا رپورٹس اور گورنر کے خط کا حوالہ دیتے ہوئے، سینئیر اہلکار نے کہا کہ تقریباً تمام سیاسی جماعتیں سیکورٹی کی صورتحال کی وجہ سے کے پی کے انتخابات میں اتنی دلچسپی نہیں لے رہی ہیں۔