میچ آفیشلز کو وی وی آئی پی سکیورٹی فراہم کی جائے گی
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کے دوران پی ایس ایل کے میچز کے دوران آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی مناسبت سے کرکٹ سیریز کی فول پروف سیکیورٹی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ دورہ کرنے والی ٹیم اور میچ آفیشلز کو وی وی آئی پی سکیورٹی فراہم کی جائے گی جبکہ کھلاڑیوں اور میچ آفیشلز کے ساتھ ساتھ کرکٹ شائقین کی سکیورٹی اور سہولت کو بھی مدنظر رکھا جائے۔
راؤ سردار علی خان نے سٹی پولیس آفیسر ملتان اور چیف ٹریفک آفیسر کو خصوصی ٹاسک دیتے ہوئے ہدایت کی کہ شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی بلا تعطل روانی کے لیے موثر ٹریفک مینجمنٹ پلان مرتب کیا جائے۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ اعلیٰ افسران باقاعدگی سے فیلڈ میں نکلیں اور سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کی نگرانی کریں اور ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو ڈیوٹی کی حساسیت کے بارے میں بریفنگ دیں تاکہ وہ اپنے فرائض مزید تندہی سے سرانجام دے سکیں۔
یہ بھی پڑھیں | دوسو افراد کا سرکاری حج، وزیر اعظم نے ایکشن لے لیا
یہ بھی پڑھیں | ممکنہ کووئڈ۱۹: بلاول بھٹو نے خود کو قرنطینہ کر لیا
ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب، آر پی او ملتان اور سی پی او ملتان نے آئی جی پنجاب کو سکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تین میچوں کی کرکٹ سیریز کے لیے پولیس کے 7000 سے زائد اہلکار 24 گھنٹے ڈیوٹی پر مامور ہیں۔ کرکٹ ٹیموں کی نقل و حرکت کے دوران میچز کے دوران لیڈی ٹریفک وارڈنز سمیت 1100 ٹریفک پولیس وارڈنز ڈیوٹی پر ہوں گی جبکہ براہ راست مانیٹرنگ کے لیے تین مانیٹرنگ رومز اور 350 سی سی ٹی وی کیمرے استعمال کیے جائیں گے۔
آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے ہدایت کی کہ کھلاڑیوں کے ہوٹلوں، سٹیڈیم اور راستوں کے اطراف میں پٹرولنگ ٹیموں کی تعداد اور دورانیہ میں مزید اضافہ کیا جائے۔
ملتان شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کی چیکنگ اور مانیٹرنگ کے دوران سرچ، سویپ، کومبنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کو تیز کیا جائے۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ خواتین شہریوں کی سیکیورٹی اور سہولت کے لیے لیڈی پولیس اہلکار تعینات کی جائیں تاکہ انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔