پنجاب –
صوبہ پولیو فری
مختلف شہروں سے پولیو وائرس کے لیے سیوریج کے پانی سے جمع کیے گئے تمام ماحولیاتی نمونے منفی آنے کے بعد پنجاب پولیو فری ہو گیا ہے۔
پنجاب میں پولیو وائرس کے ماحولیاتی نمونے منفی آئے ہیں جو صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت مختلف شہروں کے سیوریج کے پانی سے جمع کیے گئے تھے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی نصرت اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ یہ صوبائی حکومت کی بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی محکمہ صحت اور انسداد پولیو ٹیموں کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔
وزیراعلیٰ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نئی نسل کو جان لیوا مرض سے بچانے کے لیے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی مہم جاری رکھی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں | چین نے امریکہ کو پیچھے چھوڑ دیا؛ امیر ترین ملک بن گیا
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ ہمارے بچوں کو معذوری سے بچانے کے لیے انسداد پولیو کے قطرے پلانا ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں بچوں کو خسرہ اور روبیلا کی ویکسینیشن کے ساتھ انسداد پولیو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔
اس سے قبل اکتوبر میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا تھا کہ پاکستان پولیو کے خاتمے کے قریب ہے۔
پاکستان پولیو کے خاتمے کے پروگرام کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ ’ہمیں اس سنہری موقع کو ضائع نہیں کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان 1994 سے پولیو وائرس کے خاتمے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ ملک نے اپنی پولیو کی نگرانی کو انتہائی بہتر کیا ہے اور بہترین حکمت عملی کے ساتھ وائرس کو کنٹرول کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کے باوجود، پاکستان کے انسداد پولیو پروگرام نے بہترین ویکسینیشن مہم شروع کی ہے۔ انہوں نے بہترین نگرانی کے جائزے پر ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پولیو فری پاکستان کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔