وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں "اپنی زمین اپنا گھر” پروگرام کا آغاز کر دیا ہے جو کہ اُن کے ویژن "سب کے لیے رہائش ” کی طرف ایک بڑا قدم ہے۔
اس اسکیم کے تحت غریب، بے گھر اور مستحق افراد مفت 3 مرلہ رہائشی پلاٹ دیے جائیں گے۔
اپنی زمین اپنا گھر اسکیم کی نمایاں خصوصیات
اہل افراد کے لیے مفت 3 مرلہ پلاٹ۔
صرف غریب اور بے گھر شہریوں کے لیے۔
پہلے مرحلے میں 1,892 پلاٹ 23 ہاؤسنگ اسکیمز میں شامل۔
19 اضلاع میں اسکیم کا آغاز۔
اپنی زمین اپنا گھر پروگرام میں شامل اضلاع
اٹک، بہاولنگر ، بہاولپور ، بھکر ، چنیوٹ، فیصل آباد، گجرات ، جھنگ ، جہلم ، قصور، خوشاب ، لیہ ، لودھراں ، منڈی بہاؤالدین ، اوکاڑہ ، راجن پور ، ساہیوال ، سرگودھا اور وہاڑی
اپنی زمین اپنا گھر پروگرام کی اہلیت
پنجاب کے مستقل رہائشی ہوں (شناختی کارڈ کے مطابق)۔
صرف اپنے ضلع میں اپلائی کر سکتے ہیں۔
درخواست دہندہ، اُس کا شریکِ حیات یا بچے پاکستان میں کسی بھی جگہ جائیداد کے مالک نہ ہوں۔
مجرمانہ ریکارڈ نہ ہو۔
کسی بینک یا مالیاتی ادارے کے نادہندہ نہ ہوں۔
تمام معلومات درست ہونی چاہئیں ۔ غلط معلومات دینے پر نااہلی ہوگی۔
اپنی زمین اپنا گھر پروگرام میں درخواست دینے کا طریقہ
دلچسپی رکھنے والے افراد آفیشل ویب سائٹ کے ذریعے اپلائی کر سکتے ہیں:
یہ اسکیم اُن لوگوں کے لیے ایک بہترین موقع ہے جو ہمیشہ سے اپنا گھر بنانے کا خواب دیکھتے ہیں۔ اگر آپ مستحق ہیں تو جلد اپلائی کریں۔