طاہر اشرفی کو چئیرمین پاکستان علماء کونسل سے ہٹا دیا گیا
پنجاب حکومت نے پیر کو پاکستان علماء کونسل (پی یو سی) کے سربراہ حافظ طاہر محمود اشرفی کو متحدہ علماء بورڈ کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔
صوبائی حکومت کے محکمہ اوقاف و مذہبی امور نے ایک نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی منظوری کے بعد طاہر اشرفی کو فوری طور پر عہدے سے ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا ہے۔
صاحبزادہ حامد رضا علماء بورڈ کے نئے چیئرمین مقرر
نوٹیفکیشن کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کو علماء بورڈ کا نیا چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں | روس کی پاکستان کو گیس کے ساتھ گندم کی فراہمی کی آفر
یہ بھی پڑھیں | حکومت کی جانب سے آج پیٹرولیم قیمتوں کا اعلان متوقع
یہ پیشرفت ایک دن بعد ہوئی جب وزیراعلیٰ الٰہی نے اتوار کو لاہور میں سابقہ چیئرمین طاہر اشرفی سے بات کرتے ہوئے سیرت اکیڈمی کو بحال کرنے اور مذہبی تعلیم کے فروغ کے لیے متحدہ علماء بورڈ کو دوبارہ فعال کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
مذہبی اور بین المذاہب ہم آہنگی
پرویز الٰہی نے پرامن معاشرے کے قیام کے لیے مذہبی اور بین المذاہب ہم آہنگی کو ناگزیر قرار دیا تھا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مصر کی جامع الازہر یونیورسٹی اور اسلامک یونیورسٹی آف مدینہ کے اشتراک سے سیرت اکیڈمی میں ایم فل کی کلاسز شروع کرنے کا بھی وعدہ کیا تھا۔
طاہر اشرفی نے کل کے اجلاس میں متحدہ علماء بورڈ ایکٹ پاس کرنے کے حکومتی فیصلے کو سراہا۔