پنجاب کے تمام بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISEs) نے باضابطہ طور پر 11ویں جماعت (HSSC پارٹ ون) کے نتائج 2025 کے اعلان کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ نتائج بدھ، 15 اکتوبر 2025 کو صبح 10:00 بجے جاری کیے گئے ہیں۔ طلبہ اپنے نتائج تین آسان طریقوں سے حاصل کر سکتے ہیں: بورڈ کی سرکاری ویب سائٹ، ایس ایم ایس سروس، یا رزلٹ گزٹ کے ذریعے۔
ویب سائٹ کے ذریعے نتیجہ چیک کرنے کا طریقہ:
سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ آپ اپنے متعلقہ تعلیمی بورڈ کی سرکاری ویب سائٹ پر جائیں۔
ویب سائٹ کھولنے کے بعد "Results” کے سیکشن میں جائیں، اپنا رول نمبر درج کریں اور سرچ بٹن دبائیں۔
بورڈ | سرکاری ویب سائٹ |
راولپنڈی | biserawalpindi.edu.pk |
لاہور | biselahore.com |
ملتان | bisemultan.edu.pk |
فیصل آباد | bisefsd.edu.pk |
سرگودھا | bisesargodha.edu.pk |
گوجرانوالہ | bisegrw.edu.pk |
بہاولپور | bisebwp.edu.pk |
ڈیرہ غازی خان | bisedgkhan.edu.pk |
ساہیوال | bisesahiwal.edu.pk |
ایس ایم ایس کے ذریعے نتیجہ حاصل کرنے کا طریقہ:
اگر انٹرنیٹ دستیاب نہیں ہے تو طلبہ ایس ایم ایس کے ذریعے بھی اپنا نتیجہ معلوم کر سکتے ہیں۔
اس کے لیے اپنے بورڈ کے کوڈ پر اپنا رول نمبر بھیجیں۔
بورڈ | ایس ایم ایس کوڈ |
راولپنڈی | 800296 |
لاہور | 800291 |
ملتان | 800293 |
فیصل آباد | 800240 |
سرگودھا | 800290 |
گوجرانوالہ | 800299 |
بہاولپور | 800298 |
ڈیرہ غازی خان | 800295 |
ساہیوال | 800292 |
مثال:
اگر آپ لاہور بورڈ کے طالب علم ہیں اور آپ کا رول نمبر 123456 ہے تو آپ یوں میسج کریں:
123456
اور اسے 800291 پر بھیج دیں۔
3. رزلٹ گزٹ کے ذریعے نتیجہ دیکھنے کا طریقہ:
ہر بورڈ اپنے نتائج کے اعلان کے کچھ دیر بعد ایک سرکاری رزلٹ گزٹ بھی جاری کرے گا۔
طلبہ یہ گزٹ بورڈ کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں یا اپنے ادارے میں جا کر نتائج چیک کر سکتے ہیں۔
نتائج کے اعلان کی تفصیل:
تفصیل | معلومات |
نتیجہ کی تاریخ | بدھ، 15 اکتوبر 2025 |
وقت | صبح 10:00 بجے |
بورڈز | پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز (BISEs) |
تعلیمی ماہرین کے مطابق، طلبہ کے لیے نتائج دیکھنے کے یہ تینوں طریقے آسان اور قابلِ اعتماد ہیں۔ مزید تعلیمی خبروں اور اپ ڈیٹس کے لیے طلبہ کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے بورڈز کی سرکاری ویب سائٹس باقاعدگی سے وزٹ کریں۔