پنجاب الیکشن 30 اپریل کو ہوں گے
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں عام انتخابات کے لیے انتخابی شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب صوبائی اسمبلی کے انتخاب کے لیے پولنگ 30 اپریل کو ہوگی۔
انتخابی شیڈول کے مطابق امیدوار 12 سے 14 مارچ تک کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے جب کہ کاغذات کی جانچ پڑتال 22 مارچ کو ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں | حکومت الیکشن ہارنے سے خوفزدہ ہے، عمران خان
یہ بھی پڑھیں | بچوں کو سکول بھیجنے کے لئے موٹیویٹ کیسے کریں؟
انتخابی نشانات 6 اپریل کو الاٹ کئے جائیں گے
ای سی پی نے اعلان کیا کہ امیدوار 05 اپریل تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں اور امیدواروں کو انتخابی نشانات 06 اپریل کو الاٹ کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 30 اپریل کو پنجاب میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا تھا۔
صدر عارف علوی کی جانب سے یہ اعلان ای سی پی کی جانب سے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں صوبے میں انتخابات کی تاریخوں کی تجویز کے چند منٹ بعد سامنے آیا ہے۔
یاد رہے کہ ای سی پی نے صدر عارف علوی کو لکھے گئے خط میں 30 اپریل سے 7 مئی کے درمیان پنجاب میں انتخابات کی تاریخ تجویز کی تھی۔