پنجاب اسمبلی (آج) جمعہ کو خفیہ رائے شماری کے ذریعے اپنے نئے سپیکر کا انتخاب کرے گی جبکہ ڈپٹی سپیکر سردار دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ بھی آج ہو گی۔
پی ٹی آئی نے بھی ن لیگ کی حمایت کرنے پر ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کو ہٹانے کا منصوبہ بنایا
سپیکر کا عہدہ چوہدری پرویز الٰہی کے وزیر اعلیٰ کے عہدے پر فائز ہونے کے بعد خالی ہوا اور پی ٹی آئی نے بھی ن لیگ کی حمایت کرنے پر ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کو ہٹانے کا منصوبہ بنایا ہے۔
سابق اپوزیشن لیڈر سبطین خان نیازی پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ق) کے امیدوار ہیں جبکہ ملک سیف الملوک کھوکھر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے مشترکہ امیدوار کے طور پر الیکشن لڑیں گے۔
دونوں امیدواروں نے جمعرات کو کاغذات نامزدگی جمع کرائے اور آج شام 4 بجے ایوان میں ووٹنگ ہوگی۔ جمعرات کو اجلاس کے دوران پینل آف چیئرمین نوابزادہ وسیم خان بادوزئی نے شیڈول کا اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیں | صرف جلد الیکشن سے ہی معاشی صورتحال بہتر ہو سکتی ہے، عمران خان
یہ بھی پڑھیں | آئی ایم ایف کے مطالبے پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے منگل کو پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر کے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا تھا جس سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ پرویز الٰہی وزیر اعلی بن گئے ہیں۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے چند گھنٹے بعد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دن کی صبح ایوان صدر میں وزیر اعلیٰ پنجاب سے حلف لیا۔
حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ تاہم گورنر کی جانب سے حلف لینے سے انکار کے بعد تقریب کو ایوان صدر اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔