حال ہی میں بی ار ٹی پشاور بس سروس کا آغاز ہوا ہے جس کے بعد مختلف حادثات دیکھنے کو آئے ہیں جبکہ حال ہی میں بی آر ٹی بس سروس میں آگ لگ گئی جسے ریسکیو عملے نے موقع پر پہنچ کر بجھا دیا۔ اس آگ لگنے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد میں بی آر ٹی بس کو آگ لگ گئی جس کی وجہ ائیر کنڈیشر میں آگ کا ابتدائی طور پر لگنا تھا۔ ائیر کنڈیشنر کو آگ لگتے ہی مسافروں کو بحفاظت بس سے اتار دیا گیا جس کے بعد ریسکیو کے عملے نے آگ کو بجھا دیا جبکہ کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
کے علاقے حیات آباد میں بی آر ٹی بس کو آگ لگ گئی جس کی وجہ ائیر کنڈیشر میں آگ کا ابتدائی طور پر لگنا تھا۔ ائیر کنڈیشنر کو آگ لگتے ہی مسافروں کو بحفاظت بس سے اتار دیا گیا جس کے بعد ریسکیو کے عملے نے آگ کو بجھا دیا جبکہ کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
معاون اطلاعات خیبر پختونخواہ کامران بنگش کی جانب سے ایک وڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ آگ کیوں اور کیسے لگی اس پر تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے جبکہ آگ لگنے پر بس کو خالی کروا کے ریسکیو آپریشن کو مکمل کروایا گیا۔
انہوں نے اس متعلق گفتگو کرتے ہوئے مزید بتایا کہ ریسکیو آپریشن 3 منٹ کے اندر اندر مکمل کر دیا گیا ہے۔ بی آر ٹی سروس کی سہولیات بھی مکمل طور پر بحال ہیں۔
انہوں نے عوام سے گزارش کی کہ کسی قسم کے پراپیگنڈا پر یقین نا کریں۔