پاکستانی ویٹ لفٹر محمد نوح دستگیر بٹ کو مبارکباد دی
وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی نے کامن ویلتھ گیمز میں ویٹ لفٹنگ مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے پر پاکستانی ویٹ لفٹر محمد نوح دستگیر بٹ کو مبارکباد دی ہے۔
جمعرات کو جاری بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ نوح دستگیر بٹ نے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا جھنڈا سربلند کیا ہے۔
وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ قوم کو ان کی کارکردگی پر فخر ہے۔
واضح رہے کہ پاکستانی ویٹ لفٹر محمد نوح دستگیر بٹ نے برطانیہ کے شہر برمنگھم میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز ویٹ لفٹنگ ٹورنامنٹ میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں | پاکستان نے نیوزی لینڈ اور ایشیا کپ کے لئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا
یہ بھی پڑھیں | آئی سی سی ورلڈ کپ: کیا پاکستان اور انڈیا کا فائنل ممکن ہے؟
نوح دستگیر نے اسنیچ میں 173 کلو گرام جبکہ کلین اینڈ جرک میں 232 کلوگرام وزن اٹھایا۔ گرام وزن کیا۔
کامن ویلتھ گیمز میں یہ پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل ہے، نوح نے کل 405 کلو گرام وزن اٹھا کر گولڈ میڈل جیتا تھا۔
بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ اور کینیڈا کے ویٹ لفٹرز مقابلے میں ہار گئے، جبکہ نیوزی لینڈ نے چاندی کا تمغہ جیت کر بھارت کے گرددیپ سنگھ تیسرے نمبر پر رہے۔
کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے تمغوں کی تعداد 2 ہو گئی ہے۔