وزراء و دیگر کا مفت حج سہولت ختم کرنے کا فیصلہ
ایک اہم پیشرفت میں، جمعرات کو قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے وزرا، بیوروکریٹس، خدام اور وی آئی پیز کے لیے مفت حج کی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی اے سی کے چیئرمین نور عالم خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ این اے باڈی سرکاری افسران اور خدام کے لیے مفت حج کی سہولت ختم کر دے گی۔
کوئی بھی مفت حج نہیں کر سکتا ہے
حتیٰ کہ وزیراعظم، وزراء اور کوئی سیاسی شخصیت مفت حج نہیں کر سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں | حکومت آرمی ایکٹ میں کوئی خاص تبدیلی نہیں کر رہی، خواجہ آصف
یہ بھی پڑھیں | آرمی چیف کی تقرری کو متنازعہ بنانے کی ضرورت نہیں ہے، چوہدری شجاعت
دریں اثنا، پی اے سی نے متعلقہ وزارت اور اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو (اے جی پی آر) سے 15 دن کے اندر اندر ان لوگوں کی تفصیلات طلب کیں جو اپنا ایک پیسہ خرچ کیے بغیر حج کر رہے تھے۔
مفت حج ٹیکس دہندگان پہ بوجھ ہے
پی اے سی کے مطابق ملک قرضوں کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے۔ غریب ٹیکس ادا کر رہے ہیں جبکہ سرکاری افسران مفت حج کی سہولت سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
حکومت ان افسران سے رقم وصول کرے گی جن کے اہل خانہ نے مفت حج کیا اور پھر یہ رقم قومی خزانے میں جمع کرائی جائے گی۔ انہوں نے مفت حج کی سہولت کو ٹیکس دہندگان پر "بوجھ” قرار دیا۔