پاک سوزوکی کا پلانٹ 13 جنوری تک بند رہے گا
پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ نے انوینٹری کی کمی کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے اپنے پلانٹ کی بندش میں 13 جنوری تک توسیع کر دی ہے۔
پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جاری کردہ ایک اعلان میں کہا ہے کہ انوینٹری کی مسلسل کمی کی وجہ سے، کمپنی کی انتظامیہ نے آٹوموبائل پلانٹ کے شٹ ڈاؤن کو 9 جنوری 2023 سے 13 جنوری 2023 تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
موٹر سائیکل پلانٹ فعال رہے گا
سوزوکی کمپنی نے مزید بتایا کہ موٹر سائیکل پلانٹ فعال رہے گا۔
اس سے قبل کمپنی کے آٹوموبائل کے ساتھ ساتھ موٹرسائیکل پلانٹس بھی 02 جنوری 2023 سے 06 جنوری 2023 تک بند رہے۔
یہ بھی پڑھیں | حکومت آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط پوری کرنے کا عزم رکھتی ہے، وزیراعظم شہباز شریف
یہ بھی پڑھیں | وزیراعظم کا توانائی بچت کے منصوبے پر سختی سے عملدرآمد کا حکم
کمپنی کو درآمدی
کمپنی ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے کمپنی کو درآمدی پابندیوں کی وجہ سے ایک نازک وقت کا سامنا تھا اور اس بارے میں بھی مستقبل میں کوئی معلومات نہیں کہ یہ مسئلہ مزید کتنا وقت جاری رہے گا۔
ترجمان نے بتایا کہ فروخت اور پیداوار میں کمی پر ڈیلرشپ اور وینڈرز کو بھی تقسیم کیا گیا ہے۔ انہوں نے حکومت سے درخواست کی کہ اس معاملے کو فوری طور پر حل کرنے کے لیے انڈسٹری سے بات چیت کی جائے۔
پاکستان آٹو انڈسٹری بحران کا شکار
درآمدات پر منحصر پاکستان آٹو انڈسٹری حکومت کی طرف سے درآمدی پابندیوں کے درمیان بحران کا شکار ہو گئی ہے۔
پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق، مالی سال 2023 کے پہلے پانچ مہینوں میں مسافر کاروں کی فروخت 39 فیصد کم ہو کر 55,144 یونٹس رہ گئی جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں 90,303 یونٹس فروخت ہوئی تھی۔
کمپنی نے مزید کہا کہ نومبر 2021 کے مقابلے نومبر 2022 میں تین پہیوں کے ساتھ ساتھ دو پہیوں والی گاڑیوں میں بھی کمی دیکھی گئی۔
یاد رہے کہ حالیہ مہینوں میں دیگر متعدد کمپنیوں نے بھی پیداواری یونٹس بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔