اپریل 15 2020: (جنرل رپورٹر) کورونا وائرس سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے تحت وزیراعظم عمران خان نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ملک بھر میں مزید دو ہفتے کے لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا
وزیراعظم عمران خان نے منگل کے روز قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد صحافیوں کو پریفنگ دی- یہ بھی کہا کہ صنعت کا شعبہ کھلا رہے گا
ان کا کہنا تھا کہ وقت کے ساتھ ساتھ ہمیں کورونا وائرس کی اور بھی زیادہ احتیاطی تدابیر کرنی ہوں گی- اگر کورونا وائرس بڑھا تو ہمارا نظام صحت بیٹھ جائے گا اور مقابلہ نہیں کر سکے گا
صنعت کے شعبے کے ساتھ دیگر کئی اہم شعبوں کو کھولنے کی اجازت بھی دے دی گئی- اجازت ملنے والے شعبوں میں تعمیراتی انڈسٹری سمیت کتابوں کی دکانیں, حجام , درزی زرعی مشینیں اور کھاد پیدا کرنے والی صنعتیں بھی شامل ہیں- تاہم اس سب میں احتیاطی تدابیر کو ملحوظ نظر رکھا جائے گا
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس دو ہفتے کے دورانیہ میں سکول , کالج, اسپورٹس, یونیورسٹیز, سینما اور دیگر عوامی مقامات بند ہی رہیں گے
یاد رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد جہاں ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا آغاز ہوا تو وہاں پاکستان میں بھی کیسز آنے کے بعد ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا نفاذ کر دیا گیا- اس لاک ڈاؤن کی ابتدائی مدت چودہ اپریل تک تھی جس میں احتیاطی تدابیر کے تحت مزید دو ہفتے کے لئے توسیع کر دی گئی ہے