افغانستان کا سری لنکا سے مقابلہ
ایشیا کپ کا آغاز 27 اگست بروز ہفتہ سے ہوگا جس میں افغانستان کا سری لنکا سے مقابلہ ہوگا۔
ہانگ کانگ نے کوالیفائنگ راؤنڈ کے فائنل میچ میں متحدہ عرب امارات کو شکست دے کر مین راؤنڈ میں جگہ بنانے کے بعد مقابلے میں شریک چھٹی ٹیم کی تصدیق کر دی ہے۔
ہانگ کانگ نے کوالیفائر کے تمام میچز جیتے اور اب اسے گروپ اے میں بھارت اور پاکستان کے ساتھ رکھا گیا ہے۔
پاکستان اتوار کو بھارت سے مقابلہ کرے گا
دریں اثنا، پاکستان اتوار، 28 اگست کو دبئی میں اپنے افتتاحی میچ میں روایتی حریف بھارت سے مقابلہ کرے گا، جبکہ دوسرا میچ شارجہ میں جمعہ، 2 ستمبر کو ہانگ کانگ کے خلاف ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں | شاہد آفریدی ان کے لئے کیا گفٹ لائے ہیں؟ہرباجان سنگھ نے بتا دیا
یہ بھی پڑھیں | جانئے ایشاء کپ میں شاہین آفریدی کی جگہ کس کھلاڑی کو ملی؟
کوالیفائی کرنے پر پاکستان 3 سے 9 ستمبر تک سپر فور کے میچ کھیلے گا۔
ٹی20 ایشیا کپ میں پاکستان کا شیڈول
28 اگست – پاکستان بمقابلہ بھارت، دبئی
2 ستمبر – پاکستان بمقابلہ ہانگ کانگ، شارجہ
3-9 ستمبر – سپر فور مرحلہ
11 ستمبر – فائنل، دبئی