پاکستان پیپلز پارٹی نے کرنسی نوٹوں پر سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی تصویر لگانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے یہ مطالبہ سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کے حوالے سے لاہور میں ایک سیمینار میں کیا۔
تقریب کا اختتام ایک قرارداد کے ساتھ ہوا جس میں سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو قومی ہیرو قرار دینے اور کرنسی نوٹوں پر ان کی تصویر لگانے کی سفارش کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے یہ اقرار کیا ہے کہ ذوالفقار کے قتل کا مقدمہ غیر منصفانہ تھا اور اس میں انصاف نہیں کیا گیا۔
یاد رہے کہ مارچ 1979 میں، سپریم کورٹ کے سات ججوں کے بنچ کی اکثریت نے لاہور لائی کورٹ کی طرف سے سابق وزیر اعظم کو سزائے موت سنانے کے فیصلے کو برقرار رکھا تھا جس کے بعد انہیں سزائے موت دی گئی۔